اسلام کی دعوت کو عام کریں نظام آباد میں اراکین جماعت اسلامی کے اجتماع سے جناب ملک معتصم خان نائب امیر جماعت اسلامی ہند کا خطاب

نظام آباد 10/ اگست (اردو لیکس )جماعت اسلامی نظام آباد وکاماریڈی مرد وخواتین ارکان کا دو روزہ تربیتی اجتماع جناب عبدالرحمن داؤدی ناظم ضلع نظام آباد کی نگرانی میں نالج پارک انٹرنیشنل اسکول بودہن روڈ نظام آباد میں کا میابی کے ساتھ منعقد ہوا مولانا جاوید احمد بیگ عمری خطیب و امام مسجد رضا بیگ احمد بازار نظام آباد کے تذکیرباالقرآن سے 9اگست بعد نمازِ فجر اجتماع کاآغاز عمل آیا جو 10اگست نماز عصر تک جاری رہا
جناب ملک معتصم خان نائب امیر جماعت اسلامی ہند ملک نے اجتماع کے اختتامی خطاب سے کہا کہ اراکین جماعت اپنے اندر صلاحیت و صالحیت پیدا ا کریں انہوں نے کہا کے ملک بعض میں فرقہ پرست طاقتیں فرقہ وارانہ تعصب کی فضاء کو پروان چڑھا کر ملک میں بھائی چارہ کو ختم کرنا چاہتی ہے ملک معتصم خاں نے ارکان جماعت سے کہا اسلام کی دعوت کو عام کریں اسلام اور مسلمانوں کے تعلق سے جو غلط فہمیاں کو پھیلا جارہاہے اس کا موثر طور پر ازالہ کرنے کی کوشش کریں
انہوں نے کہا کہ سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ پر عمل کرتے ہوئے اسلام کی عملی شہادت دیں اس پروگرام کو مرکزی ریاستی مقامی ذمہ داران فہیم الدین احمد ،عبد العزیز اراکینِ مرکزی شوریٰ ، عبدالرحمن داؤدی ، ایم این بیگ زاھد ، عبد الرقیب حامد لطیفی اقبال احمد ، احمد عبد الحلیم ، عبد الجبار صدیقی ، تنویر احمد ڈاکٹر عثمان منظور محی الدین ، خواجہ نصیرالدین ، رشاد الدین اظہر الدین، عبدالمجید شعیب ، طارق منیر، محمد غوث پاشاہ، عبدالرحیم ، خالد عبد الستار امجد ، عبد الجبار ، اسلم بن محسن ، محمد انورخان نے بھی خطاب کیا