نیشنل فیملی بینیفٹ اسکیم کے لیے درخواست مطلوب ضلع کلکٹر نظام آباد ٹی و نئے کرشنا ریڈی کا بیان

نیشنل فیملی بینیفٹ اسکیم کے لیے درخواست مطلوب
ضلع کلکٹر نظام آباد ٹی و نئے کرشنا ریڈی کا بیان
نظام آباد، 11 اگست:( اردو لیکس) ضلع کلکٹر نظام آباد ٹی و نئے کرشنا ریڈی کی جانب سے جاری کردہ صحافتی اعلامیہ کے بموجب ضلع نظام آباد کے اہل خاندانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ نیشنل فیملی بینیفٹ
اسکیم کے تحتدرخواست داخل کریں ضلع کلکٹر نے کہا کہ نیشنل فیملی بینیفٹ اسکیم کے تحت
اہل درخواست دہندگان کو (20000)
روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی انہوں نے کہا کہ نیشنل فیملی بینیفٹ اسکیم (این ایف بی ایس) ان خاندانوں پر نافذ ہوگی جو اپنی مکمل طور بنیادی ذرائع معاش کی اہلیت نہیں رکھتے اور گھر کی کفالت کرنے والا شخص انتقال کر جانے اس کی عمر( 18) سال سے زیادہ اور( 60) سال سے کم ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اہل افراد اپنی درخواستیں تحصیلدار آفس میں داخل کرسکتے ہیں درخواست گذار فوت شدہ شخص کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور خط غربت سے منسلک دستاویز کا تصدیق کے لئے منسلک کریں ضلع کلکٹر ٹی ونئے کرشنا ریڈی نے متعلقہ محکموں کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ وسیع پیمانے پراس اسکیم کے لئے عوام میں شعور بیداری پیدا کریں تاکہ اہل خاندان اس اسکیم سے بھر پور استفادہ حاصل کرسکیں