گورنمنٹ ہائی اسکول دارالشفاء میں طبی کیمپ اور طلبہ کی صحت آگاہی پروگرام کاانعقاد

گورنمنٹ ہائی اسکول دارالشفاء میں طبی کیمپ اور طلبہ کی صحت آگاہی پروگرام کاانعقاد
حیدرآباد11آگسٹ (پریس ریلیز )گورنمنٹ ہائی اسکول دارالشفاء بہادرپورہ منڈل حیدرآباد میں محکمۂ صحت کی جانب سے ایک خصوصی طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔ کیمپ کی نگرانی صدر معلّمہ محترمہ ریاست فاروق صاحبہ نے کی، جبکہ اساتذہ کرام جناب محمد مسعود الدین احمد اور ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشا قادری نے فعال تعاون فراہم کیا۔ کیمپ میں محکمۂ صحت کی ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے طلبہ کا طبی معائنہ کیا اور مفت ادویات فراہم کیں۔ اس موقع پر جماعت ششم سے جماعت دہم تک کے طلبہ کو حفظانِ صحت اور تندرستی کے لیے درج ذیل اہم نکات سے آگاہ کیا گیا:مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ . روزانہ کم از کم 30 منٹ جسمانی ورزش یا کھیل میں حصہ لینا تاکہ جسم مضبوط اور فعال رہے۔. متوازن غذا کا استعمال، جس میں سبزیاں، پھل، دودھ اور پروٹین والی غذائیں شامل ہوں۔
. زیادہ چکنائی اور جنک فوڈ سے پرہیز، اور زیادہ پانی پینے کی عادت اپنانا۔ روزانہ نہانے، صاف کپڑے پہننے اور ہاتھ دھونے کی عادت تاکہ جراثیم سے بچاؤ ہو۔ آنکھوں، دانتوں اور سماعت کی صحت کا باقاعدہ معائنہ کروانا۔. مناسب نیند لینا (کم از کم 7–8 گھنٹے) تاکہ دماغ اور جسم دونوں تروتازہ رہیں۔. اسکول اور کھیل کے میدان میں جسمانی حفاظت کے اصولوں پر عمل کرنا۔