ایجوکیشن

دارالعلوم کوثر علی بڑا بازار نظام آباد میں ڈی وارمنگ ڈے کا انعقاد

دارالعلوم کوثر علی بڑا بازار نظام آباد میں ڈی وارمنگ ڈے کا انعقاد

نظام آباد 11/ اگست(نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس)
جناب مرزا نصیر احمد بیگ صدر ، محمد عبدالکلیم شریک معتمد دارالعلوم کوثر علی بڑا بازار کی جانب سے جاری کردہ صحافتی اعلامیہ کے بموجب آج بعد نماز ظہر دارلعلوم کوثر علی بڑا بازار نظام آباد میں زیر تعلیم طلباء کو 11 اگست ڈیوارمنگ ڈی کے موقع پر ارسہ پلی پرائمری ہیلتھ سنٹر سے وابستہ آشا ورکرز جی سروپا اور آر سنیتا نے 50 طلباء کو بچوں کو پیٹ کے کیڑوں سے نجات دلانے کے لئے البینڈازول
(Albendazole )کی
گولیاں کھلائی واضح رہے کہ یہ گولیاں 0-19سال کے بچوں کو سال میں دو مرتبہ ماہ فروری اور ماہ اگست میں کھلائی جاتی ہیں یہ گولیاں بچوں میں خون کی کمی ، وزن میں کمی اور دیگر امراض سے بچانے میں معاون ثابت ہوتی ہیں اس موقع پر محمد عبد الکلیم، خطیب و امام مدینہ مسجد پھولانک نظام آباد
مولانا مختار احمد مظاہری، مولانا حافظ یاسر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button