تلنگانہ

درگاہ حضرت جلال بخآری بودہن کے عرس شریف کے موقع پر کمشنر پولیس نظام آباد نے چادر چڑھائی 

درگاہ حضرت جلال بخآری بودہن کے عرس شریف کے موقع پر کمشنر پولیس نظام آباد نے چادر چڑھائی

 

نظام آباد 12/اگست (اردو لیکس)

درگاہ حضرت جلال بخآری واقع رنجل بیس بودھن کا سالانہ عرسہ شریف کی سہ روزہ تقریب کے موقع پر کمشنر پولیس نظام آباد پی سائی چیتنا نے درگاہ حضرت جلال بخآری پر بصد احترام و عقیدت چادر چڑھائی اور قوالی کے پروگرام میں میں شرکت کی کمشنر پولیس پی سائی چیتنا نے عرس شریف کے موقع پر پولیس بندوست کا جائزہ لیا

 

کمشنر پولیس نے کہا کہ محکمہ پولیس امن و امان کی برقراری کے لئے موثر اقدامات روبہ عمل لارہی ہے انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ پولیس کا تعاون کریں اس موقع پر بودہن اے سی پی پی سرنیواس، بودہن ٹاؤن انسپکٹر وینکٹ نارائن ،رورل انسپکٹر کرشنا ،بودہن رورل انسپکٹر وجئے بابو، سب انسپکٹر و دیگر عملہ موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button