جنرل نیوز

مصباح القراء حضرت علامہ عبداللہ قریشی الازہریؒ — فنِ قراءت و خطابت کے درخشاں چراغ, خطیب وامام مسجد تلنگانہ اسٹیٹ حج ہاؤز نامپلی حیدرآباد مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا بیان

:

مصباح القراء حضرت علامہ عبداللہ قریشی الازہریؒ — فنِ قراءت و خطابت کے درخشاں چراغ, خطیب وامام مسجد تلنگانہ اسٹیٹ حج ہاؤز نامپلی حیدرآباد مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا بیان

حیدرآباد 12آگسٹ (پریس ریلیز )خطیب وامام مسجد تلنگانہ اسٹیٹ حج ہاؤز نامپلی حیدرآباد مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری نے بتلایا کہ جامعہ ازہر کے فارغ التحصیل، جامعہ نظامیہ کے شیخ الادب ونائب شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ، مکہ مسجد کے خطیب وپہلے دہےمیں نماز تراویح میں تین پارے مسحور کن انداز میں لوگوں کے قلوب کورجوع الی اللہ کرانے والی قدآور شخصیت، اور عالمی لہجاتِ قراءت کے معلم،الحمد للہ! مصباح القراء حضرتہ العلامہ، حافظ، قاری، عبداللہ قریشی الازہری علیہ الرحمۃ، اپنی علمی عظمت اور قرآنی خدمات کے باعث برصغیر کے صفِ اوّل کے قراء اور معلمین میں شمار ہوتے ہیں۔انہوں نے جامعہ ازہر، قاہرہ، مصر سے اعلیٰ دینی تعلیم حاصل کی اور عربی زبان و ادب میں غیر معمولی مہارت پائی۔ ان کی فصیح و بلیغ عربی خطابت اس درجہ اثر انگیز تھی کہ مصر اور دیگر ممالک سے آنے والے قراء کرام بھی ان سے متاثر ہو کر داد دیتے۔حضرتؒ طویل عرصہ جامعہ نظامیہ میں شیخ الادب اور نائب شیخ الجامعہ کے عہدے پر فائز رہے۔ انہوں نے سینکڑوں حفاظ و قراء کی تربیت کی اور فنِ تجوید، حسنِ لحن، اور قراءت کی باریکیوں کو شاگردوں تک منتقل کیا۔رمضان المبارک کے پہلے دہاے میں تاریخی مکہ مسجد میں تین پارے تراویح کی وجد آفریں تلاوت آپ کا امتیاز تھی۔ شہر کے قریب و دور سے ہزاروں فرزندانِ توحید اس روح پرور تلاوت قرآن کریم کو سننے آتے، مسجد کے اندرونی حصہ سے لے کر بیرونی دروازے تک نمازیوں کی صفیں بچھ جاتیں۔

فنِ قراءت کے عالمی منظرنامے میں، حضرتؒ نے نہ صرف برصغیر کی قراءت کو نمایاں کیا بلکہ مصری، ایرانی، حجاز و شامی لہجات کے اصولی حسن کو بھی اپنے اسلوب میں شامل کیا۔ مصر کے جلالی لہن، ایران کی نرمی، اور حرمین کی خشوع آمیز روانی کا امتزاج ان کی قراءت میں جھلکتا تھا۔حضرت قاری عبداللہ قریشی الازہریؒ کی علمی و عملی خدمات اور قرآنی فیضان آنے والی نسلوں کے لیے ایک روشن مشعلِ راہ ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button