14 اگست کو ایمپلائمنٹ آفس نظام آباد پر جاب میلہ کا انعقاد

14/ اگست کو ایمپلائمنٹ آفس نظام آباد پر جاب میلہ کا انعقاد
نظام آباد: 12/ اگست (نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس) ڈسڑکٹ ایمپلائمنٹ آفیسر نظام آباد بی پی مدھو سدھن نے اپنے صحافتی اعلامیہ میں بتایا کہ خانگی شعبہ میں بے روزگار نوجوانوں کو ملازمتوں کی فراہمی کیلئے 14/ اگست کو ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ آفس واقع شیواجی نگر پر صبح 10:30 تا دوپہر ایک جاب میلہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فلپ کارٹ اور ورون موٹر س کمپنیوں کیلئے ٹیم لیڈر ہب آپریشن ایگزیکٹیو ڈیلیوری بوائز اینڈ گرلز، سیلس ایگزیکٹیو، ریلیشن شپ منیجر، سپروائیزر جائیدادوں کیلئے انٹرویو منعقد کیا جائیگا۔ امیدواروں کی تعلیمی قابلیت ایس ایس سی، انٹر کوئی بھی ڈگری، ایم بی اے ہونی چاہئے۔ منتخب امیدواروں کو شہر نظام آباد اور ضلع نظام آباد کے خدمات انجام دینی ہوگی۔ بوقت انٹرویو امیدوار اپنے ہمراہ ریزیوم، بائیو ڈاٹا، آدھار کارڈ، ایس ایس سی میمو، تصاویر کے ہمراہ مقررہ اوقات پر شرکت کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 9948748428 – 9959456793 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔