کانگریس پارٹی دستور ہند واقلیتوں کے تحفظ کی ضامن – راہل گاندھی کے دورے ریاض کی تجویر- سیف علی نقوی

ریاض۔ کے این واصف
کانگریس پارٹی ملک میں دستور ہند کے تحفظ کی جنگ لڑ رہی ہے۔ ہندوستان کا دستور ہر شہری کو برابری کے حقوق دیتا ہے۔ کانگریس پارٹی ملک کی اقلیتین خصوصاُ مسلم طبقہ کو ان کے حقوق دلانے بی جے پی حکومت سے مسلسل نبرد آزما ہے۔ ان خیالات کا اظہار اترپردیش میں کانگریس کے بے باک قائد اور ریاست کے ترجمان سیف علی نقوی نے کیا۔
وہ ریاض میں ان کے اعزاز میں منعقد ایک خیرمقدمی تقریب سے مخاطب تھے۔ اس پر ہجوم تقریب کا اہتمام ریاض کی انڈین کمیونٹی کی جانب سے کیا تھا۔ راہول گاندھی کے قریبی مانے جانے والے سیف نقوی نے یقین دلایا کہ وہ جلد قائد اپوزیشن راہول گاندھی کے ریاض دورے کو ممکن بنائیں گے۔ انھون نے مسملانون کو ملک کے موجودہ حالات سے خوف زدہ یا پست ہمت نہ ہونے کی تلقین کی۔ جواں سال کانگریس قائد سیف علی نقوی ان دنوں سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔
محمدضیغم خاں کے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق ابتداء میں مختلف سماجی تنظیموں کے ذمہ داروں نے اپنے خطاب میں این آر آئیز اور ہندوستانی اقلیتوں اور بلخصوص مسلمانوں کو درپیش مسائل سے تفصیلی طور پر واقف کرایا تھا۔ جس کے جواب مین سیف نقوی نے ان مسائل کی یکسوئی کا یقین دلایا اور راہل گاندھی کی دورئے ریاض کا تیقن دیا۔
سیف علی نقوی کے دورئے سعودی عرب سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انڈین کمیونٹی کی فعال شخصیات خصوصاُ ڈپٹی منیجنگ ڈائرکٹر الھدی گروپ، سابق چیرمین IISR طالب الرحمان، معروف بزنس مین و صاحب خیر ڈاکٹر ندیم ترین اور پرویز رحمان وغیرہ نے اس شاندار خیرمقدمی تقریب کا اہتمام مین اہم رول ادا کیا۔
تقریب کا آغاز قاری اسامہ عزیر ملک کی قراءت کلام پاک سے ہوا۔ سابق صدر علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوئیز اسوسی ایشن ریاض ڈاکٹر ندیم ترین نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ جس کے بعد مختلف سماجی تنظیمون کے اراکین کی بڑی تعداد نے گلدستوں، روایتی شال پوشی سے سیف نقوی کو تہنیت پیش کی۔ اس موقع پر انڈین کمیونٹی کے سرکردہ اشخاص نے خطاب کیا ان میں حافظ جمیل الرحمان، مرغوب محسن، غلام محمد خاں، انجینئر
اظہار حسین، ڈاکٹر انعام اللہ بیگ آعظمی وغیرہ شامل تھے جنہون نے اپنے خطاب مین ہندوستانی سیاسی اور سماجی مسائل مسائل اجاگر کئے۔ ڈاکٹر ندیم ترین اور طالب الرحمان نے مہمان سیف علی نقوی کو یادگاری مومنٹو پیش کیا۔ بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ریاض کے روح رواں محمد مبین کے ہدیہ تشکر پر اس پر اثر خیرمقدمی تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔