جنرل نیوز

ہندوستان اور ایران کے تعلقات قدیم و مستحکم ۔ قونصل جنرل ایران متعینہ حیدرآباد آغا مہدی شاہ رخی سے پروفیسر اخلاق آہن کی ملاقات  

حیدرآباد (اردو لیکس) قونصل جنرل ایران متعینہ حیدرآباد ہزایکسیلینسی آغا مہدی شاہ رخی نے کہا کہ ہندوستان اور ایران کے درمیان تعلقات کی تاریخ بہت قدیم ہے قدیم زمانے سے ہی دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تجارتی اور سیاسی روابط رہے ہیں آج بھی ان دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات ہیں

 

 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پروفیسر اخلاق آہن صدر شعبہ مطالعات فارسی و مرکزی ایشیا جواہر لال نہرو یونیورسٹی، ڈاکٹر فوزیہ فاروقی شعبہ مطا لعات جنوبی ایشیا پرنسٹن یونیورسٹی امریکہ اور مولانا مظفر علی صوفی چشتی ابوالعلائی سجادہ نشین درگاہ حضرت شیخ جی حالی صاحب قبلہ ابوالعلائی سے دفتر قونصل خانہ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران حیدرآباد بنجارہ ہلز پر خیر سگالی ملاقات کے دوران کیا آغا مہدی شاہ رخی نے کہا کہ اس وقت مختلف ممالک کا اتحاد اور اقوام میں آپسی بھائی چارگی و محبت کو مزید بڑھاوا دینے کی ہر طرح سے کوششیں ہو رہی ہیں جو قابل

 

 

ستائش ہیں انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی بھی ہے کہ ہم نوجوان نسل میں دوسرے کے مذاہب اور ایک دوسرے سے محبت و عقیدت کے جذبے کو بڑھا ہوا دینے والی تعلیمات کو عام کریں آج دنیا محبت ،امن و آشتی کی پیاسی ہے محبت واخوت کی پیاس کو بجھانا ہم سب کا اولین فرض ہے انہوں نے مولانا صوفی مظفر علی چشتی ابوالعلائی کی جانب سے مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان پیار و محبت اور امن کی شمع روشن کرنے کی کوششوں

 

 

اور کاوشوں کی بھرپور ستائش کی اور کہا کہ ہم سب اس وقت دنیا بھر میں پیار اور محبت کے پیام کو عام کریں

متعلقہ خبریں

Back to top button