جنرل نیوز

کل ہند مسابقہ حفظ قرآن کریم ”ایس آر زیڈ ماہر القرآن ایوارڈ2025“

حیدرآباد(راست) ایس آر زیڈ انٹرپرائزس کے زیر اہتمام کل ہند مسابقہ حفظ قرآن کریم ”ماہر القرآن ایوارڈ 2025“ سیزن 2 کا انعقادعمل میں لایاجار ہا ہے۔ مقابلہ میں شرکت کیلئے مساہم کا مکمل حافظ قرآن ہونا، 30 سال سے کم عمر ہونا اور تجوید و تلفظ کے ساتھ قرآن کریم کی صحت مند قرأت

 

 

ضروری ہے۔ رجسٹریشن فارم کے ساتھ برتھ سرٹیفیکٹ، آدھار کارڈ اور تکمیل حفظ قرآن کی سند یا تصدیق ادارہ منسلک کرنا ہوگا۔مقابلہ 4 راؤنڈ پر مشتمل ہوگا۔ پہلا اسکریننگ راؤنڈ، دوسرا Elimination Round، تیسرا سیمی فائنل اور چوتھا راؤنڈ فائنل ہوگا۔ گزشتہ مقابلہ میں پہلی اور دوسری پوزیشن پانے والے سابق حفاظ حصہ نہیں لے سکیں گے۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 اگست 2025 مقرر کی گئی ہے،فائنل مقابلہ حیدرآباد میں ہوگا جس کی حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا

 

 

جائے گا۔انعامات میں پہلی پوزیشن کے لیے 1,00,000 روپے، دوسری پوزیشن کے لیے 50,000 روپے اور تیسری پوزیشن کے لیے 25,000 روپے نقد رکھے گئے ہیں۔فائنل راؤنڈ میں آنے والے ریاست و بیرون ریاست حفاظ کرام کے سواری خرچ، طعام و قیام منتظمین مقابلے کے ذمہ ہوگا۔چیئرمین قاری محمد عبد الرحمن اور کنوینر حافظ عبد المجید ضیائی میسور نے بتایا کہ مقابلہ کی فائنل راؤنڈنگ کے لیے ملک بھر سے منتخب شرکاء کو دعوت دی جائے گی اور ججس کا فیصلہ حتمی ہوگا۔

 

 

فائنل تک پہنچنے والے سارے مساہمین کوسرٹیفیکٹ ومومنٹودیاجائے گا۔ مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے فون نمبرات 9000004181، 7981849791 پرربط پیداکیاجاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button