گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مغل پورہ 2 کی ایم پی فنڈ سے جدید عمارت کی تعمیر- افتتاحی تقریب سے صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی ایم پی کا خطاب

حیدرآباد 13 اگست( اردولیکس) صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین ورکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ آئندہ بجٹ میں تعلیم کے لیے زیادہ سے زیادہ رقم مختص کرے انہوں نے ڈپٹی چیف منسٹر اور وزیر فائنانس بھٹی وکرمارکا سے کہا کہ جب وہ آئندہ بجٹ پیش کریں تو بجٹ میں تعلیم کے لیے 50 فیصد رقم مختص کریں موجودہ بجٹ صرف 7 فیصد ہے جو کہ ناکافی ہے ان خیالات کا اظہار صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین بیرسٹر اسد الدین اویسی ایم پی نے حلقہ اسمبلی چار مینار میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مغل پورہ نمبر 2 کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب کےموقع پر اپنے صدارتی خطاب میں کیا
واضح رہے کہ بیرسٹر اسد الدین اویسی کے ایم پی فنڈ سے اس اسکول کی ایک کروڑ 32 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر عمل میں آئی ہے بیرسٹر اسد الدین اویسی نےڈپٹی چیف منسٹر اور وزیر فائنانس بھٹی وکرمار کا سے خواہش کی کہ جب وہ ائندہ بجٹ پیش کریں تو تعلیم کے بجٹ کو 50 فیصد کریں انہوں نے کہا کہ سرکاری مدارس میں غریب خاندان کے بچوں کی تعداد بہت زیادہ ہے حکومت کو اس جانب توجہ دینے کی زیادہ سے زیادہ ضرورت ہے غریب عوام معاشی مجبوریوں کے تحت اپنے بچوں کو سرکاری مدارس میں شریک کرواتے ہیں اس کا حکومت کو خاص خیال رکھنا چاہیے انہوں نے حلقہ اسمبلی بہادر پورہ، حلقہ اسمبلی یا قوت پورہ اور حلقہ اسمبلی چار مینار میں مجلس کی جانب سے کیے گئے ترقیاتی کاموں کی تفصیل پیش کی بیرسٹر اسد الدین اویسی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ
حیدرآباد کے پارلیمانی حلقہ چار مینار میں خورشید جاہ دیوڑھی میں ایجوکیشن ہب بنایا گیا ہے یہاں پر ڈگری اور جونیئر کالجس کام کر رہے ہیں لڑکیوں کی ایک بھاری تعداد ڈگری اور جونیئر کالجس سے استفادہ کر رہی ہے اس کے علاوہ گولکنڈہ میں بھی ایم پی فنڈ سے اسکول ،جونیئر کالج اور ڈگری کالج بنایا گیا ہے یہاں بھی کافی تعداد میں طلبہ وطالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں مجلس کی کوشش یہی ہے کہ تعلیم کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جائے اور اگر کہیں زمین ہے تو وہاں پر ایم پی فنڈ سے اسکول کے لیے نئی عمارت بنائی جائے گی انہوں نے کہا کہ مجلس کی جانب سے جو مختلف ترقیاتی کام کیے جا رہے ہیں بالخصوص تعلیم سے متعلق جو ترقیاتی کام انجام دیے جاتے ہیں وہ عوام کے لیے باعث فخر ہے انہوں نے اسکول کی صدر معلمہ محترمہ اوماموپیڈی کو یقین دلایا کہ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مغل پورہ نمبر 2
میں مزید بنیادی ضرورتوں کی فراہمی کے لیے حکومت سے نمائندگی کریں گے اسکول میں فرنیچر اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو لازمی طور پر فراہم کیا جائے گا صدر معلمہ محترمہ اوماموپیڈی پیڈی نے صدر مجلس کی جانب سے تعلیم سے متعلق کی گئی کوششوں اور ایم پی فنڈ سے اس اسکول کی نئی عمارت کی تعمیر پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ بیرسٹر اسد الدین اویسی کے ایم پی فنڈ سے اسکول کی تعمیر سبھی کے لیے ایک خوش آئند بات ہے انہوں نے اپنی طرف سے اساتذہ اور والدین کی جانب سے بھی بیرسٹر اسد الدین اویسی ایم پی کا دلی شکریہ ادا کیا ڈی ای او حیدرآباد ڈسٹرکٹ محترمہ آر روہنی نے طلبہ و طالبات کو نصیحت کی کہ وہ وقت کی پابندی کے ساتھ اسکول کو آئیں انہوں نے کہا کہ سال گزشتہ اس اسکول کا ایس ایس سی کا نتیجہ صد فیصد رہافیصد رہا اس سلسلے میں انہوں نے صدر معلمہ محترمہ اوماموپیڈی اور تمام اساتذہ کو دلی مبارکباد دی صدر معلمہ محترمہ اوما مو پیڈی نے طلبہ و طالبات پر زور دیا کہ وہ ڈی ای او محترمہ آر روہنی کی نصیحتوں پر عمل کریں اور
تعلیم کے حصول میں خصوصی دلچسپی لیں صدر معلمہ نے اسکول کے اسٹاف کی کارکردگی پر اظہار مسرت کیا کہ تمام اسٹاف کی دلچسپی اور طلبہ و طالبات کی سچی لگن کی وجہ سے سال گزشتہ جماعت دہم کا نتیجہ صد فیصد رہا انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس سال بھی نتیجہ شاندار رہے گا اسکول کے مدرس جناب محمد حسام الدین نے صدر معلمہ کے علاوہ اسکول کے اسٹاف طلبہ و طالبات اور سرپرستوں کی جانب سے بیرسٹر اسد الدین اویسی ایم پی سے اسکول کی ایم پی فنڈ سے شاندار نئی عمارت کی تعمیر پر اظہار مسرت اور اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات 13 اگست کا دن گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مغل پورہ نمبر 2 چار مینار منڈل کے اساتذہ اور طلباء کے لیے عید کا دن ہے کیونکہ اس اسکول کی مستقل عمارت کی تعمیر کے لیے جو ایک دیرینہ خواب تھا وہ صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی ایم پی کے فنڈ سے شاندار عمارت کی تعمیر سے پورا ہو چکا ہے جناب محمد حسام الدین نے مجلس کی جانب سے سرکاری اردو میڈیم مدارس کے لیے تعلیمی کٹس کے فراہمی پر بھی اظہار تشکر کیا اور کہا کہ اس اقدام سے غریب طلبہ و طالبات کو کافی فائدہ پہنچ رہا ہے جناب محمد حسام الدین نے صدر معلمہ محترمہ اوما مو پیڈی کا بھی اسٹاف کی
جانب سے بطور خاص شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس اسکول کی مستقل عمارت کی تعمیر کے لیے کافی دنوں سے جستجو و جدوجہد کی اس موقع پر رکن اسمبلی چار مینار جناب میر ذوالفقار علی،رکن قانون ساز کونسل جناب مرزا رحمت بیک کارپوریٹر محترمہ نسرین سلطانہ، کارپوریٹر مغل پورہ محترمہ ثمینہ بیگم کارپوریٹر تالاب چنچلم،جناب سہیل قادری کارپوریٹر ،جناب محسن بلعلہ انچارج چارمینار اسمبلی حلقہ، جناب سید لطیف الدین عرف ممی بھائی کے علاوہ دیگر اصحاب نے شرکت کی اسکول اسٹاف جناب محمد جہانگیر،جناب یس پانڈو محترمہ حبیب النساء ،محترمہ اختر النساء ،محترمہ روحی فاطمہ، محترمہ مادھوی، محترمہ ونیتا، محترمہ طاہرہ بیگم، محترمہ سروپا رانی،جناب سید معین الدین جعفری کے علاوہ محترمہ امتہ الرحمن بشری، محترمہ وجے لکشمی، محترمہ عالیہ مہہ جبین، نے تمام سرپرستوں اور مہمانوں کا خیر مقدم کیا جناب الحاج نعیم قیصر گزیٹڈ ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مغل پورہ 3 اور جناب سید مظہر جونیئر اسسٹنٹ دفتر ڈپٹی ای او چار
مینار زون،محترمہ و نجا جونیئر اسسٹنٹ دفتر ڈپٹی آئی یو ایس چارمینار 2, جی ناگیندر نائک، آئی سریتا (سی آر پیز )،محترمہ سیدہ نسیم عرفانہ جونیئر اسسٹنٹ دفتر ڈپٹی ائی او ایس چار مینار 1،جناب رام چندر سی آر پی اور دوسروں نے شرکت کی۔