تلنگانہ

نظام آباد میں بارش کے پیش نظر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایس ڈی آر ایف ٹیم کا موک ڈرل 

نظام آباد میں بارش کے پیش نظر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایس ڈی آر ایف ٹیم کا موک ڈرل

 

نظام آباد:13/اگست (اردو لیکس)نظام آباد ضلع فائر برگیڈ عہدیدارنے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایاکہ ضلع کلکٹر نظام آباد ونئے کرشنا ریڈی کے احکامات پرآج دوپہر 12.00 بجے رگھوناتھ تالاب، نظام آباد منی ٹینک بنڈ میں ایک موک ڈرل کا انعقاد کیا گیا۔

 

ناگہانی صورتحال کے موقع پر جو شخص حادثاتی طور پر پانی میں ڈوب جائے اسے کیسے بچایا جائے۔ یہ موک ڈرل نظام آباد ڈسٹرکٹ فائر سرویس اور TSSP کے ذریعے7بٹالین اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں کے ساتھ منعقد کی گئی۔نظام آباد ضلع فشریز ڈپارٹمنٹ اور میڈیکل ڈیپارٹمنٹ سے متعلقہ محکموں نے ہنگامی صورتحال کے موقع پرکئے جانے والے اقدامات کا موک ڈرل کیا

 

۔ اس موقع پر ایمبولینس کو بھی طلب کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ عوام کیلئے ہنگامی صورتحال میں رابطہ کرنے کیلئے کنٹرول روم ایس ڈی آر ایف (فائر) فون نمبر8712699224، اور ایس ڈی آر ایف انچارج آفیسر کے فون نمبر8712699225کے علاوہ ضلع فائر آفیسر سے سیل نمبر8712699141پر تفصیلات سے رابطہ کیا جاسکتاہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button