ملک کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے آزادی ہند کا پیغام – نوجوانوں کے نام،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا 78ویں ںوم آزادی ہند پر مبارکباد

ملک کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے
آزادی ہند کا پیغام – نوجوانوں کے نام،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا 78ویں ںوم آزادی ہند پر مبارکباد
حیدرآباد 14آگسٹ (پریس ریلیز ) خطیب وامام مسجد تلنگانہ اسٹیٹ حج ہاؤز نامپلی حیدرآباد مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری نے 78ویں یوم آزادی ہند کے موقع پر ہمارے ملک ہندوستان کے سارے باشندوں کو 78ویں یوم آزادی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے بتلایا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور لاکھوں جانوں کی قربانیوں کا ثمر ہے۔ ہمارے بزرگوں نے ملک کی آزادی کے لیے اپنی جان، مال اور وقت قربان کر کے ہمیں یہ امانت سونپی۔ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اس امانت کی حفاظت کریں اور اس کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں۔
نوجوانوں کا کردار
ملک کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔ اگر نوجوان اپنی قوت، وقت اور صلاحیت کو صحیح سمت میں استعمال کریں تو قوم کو ہر میدان میں کامیابی مل سکتی ہے۔
تعلیم و ہنر میں آگے بڑھنا: جدید تعلیم کے ساتھ دینی و اخلاقی تربیت کو اپنانا۔
سائنس و ٹیکنالوجی میں مہارت پیدا کرنا: تاکہ دنیا کی ترقی کی دوڑ میں پیچھے نہ رہیں۔
سماجی خدمت: کمزور طبقات کی مدد اور معاشرے کی اصلاح میں کردار ادا کرنا۔
قانون کی پاسداری: ملک کے قوانین کا احترام اور امن و اتحاد کو فروغ دینا۔
ترقی محض معیشت یا عمارتوں کے جُڑنے کا نام نہیں، بلکہ اخلاق، کردار اور اجتماعی شعور کی مضبوطی ہی حقیقی ترقی ہے۔ نوجوان اگر خود انحصاری، ایمانداری اور محنت کو اپنا شعار بنا لیں تو وہ نہ صرف اپنا مستقبل سنوار سکتے ہیں بلکہ ملک کو دنیا میں ایک عظیم مقام دلا سکتے ہیں۔ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ آزادی صرف جھنڈا لہرانے کا دن نہیں، بلکہ یہ عہد تازہ کرنے کا دن ہے کہ ہم اپنی صلاحیتوں اور محنت کے ذریعے اپنے ملک کا نام روشن کریں گے۔