اقراء ہائی اسکول اردو میڈیم کورٹلہ میں یومِ آزادی کی تقریب کا شاندار انعقاد ، مولانا سید مظہر قاسمی کا جدوجہدِ آزادی میں علماء کے کردار پر خطاب

اقراء ہائی اسکول اردو میڈیم کورٹلہ میں یومِ آزادی کی تقریب کا شاندار انعقاد ، مولانا سید مظہر قاسمی کا جدوجہدِ آزادی میں علماء کے کردار پر خطاب
الحمدللہ! آج 15 اگست 2025 ،بروزِ جمعہ ، اقراء ہائی اسکول اردو میڈیم کورٹلہ میں یومِ آزادی کے موقع پر ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر حضرت مولانا سیّد مظہر قاسمی صاحب نقشبندی دامت برکاتہم العالیہ نے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے جنگِ آزادی میں علماء کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی آزادی میں علماء نے نمایاں قربانیاں پیش کیں اور اپنے جان و مال کی پرواہ کیے بغیر جدوجہدِ آزادی میں حصہ لیا۔
نیز مولانا نے طلباء کو نصیحت کی کہ وہ اپنے اسلاف کی قربانیوں کو یاد رکھیں اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے محنت و خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔
ہندوستاں کی شان ہے، اتحاد اور پیار
یہی ہے اس کا راز، یہی اس کا وقار