جنرل نیوز
اسرار احمد دانش کو ڈی یف او ضلع نرمل کے ہاتھوں تعریفی ایوارڈ

16اگسٹ (نرمل )79 ویں جشن یوم آزادی کے پر مسرت موقع پر ضلعی دفتر محکمہ جنگلات، نرمل میں اسرار احمد دانش ڈاٹا انٹری آپریٹر محکمہ جنگلات بھینسہ کو انکی نمایاں کارکردگی اور شاندار مظاہرہ پر ڈی یف او ضلع نرمل محترمہ ناگنی بانو کے ہاتھوں سرکل
سطح کا تعریفی ایوارڈ(توصیف نامہ) عطا کیا گیا۔اسرار احمد دانش کو ایوارڈ کے حصول پر انکے والد محترم ممتاز شاعر و ناظم مشاعرہ جناب خواجہ یوسف احمد(المعروف یوسف نرمل)،ابرار احمد، مالک آئرہ فیشن ،انصار احمد ساحل مدرس و سماجی
کارکن،احمد عبدلندیم اور ایوب احمد جگتیال نے پر خلوص مبارکباد پیش کی اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔