میزان کالج آف پیرا میڈکس اینڈ ٹیچرز ٹریننگ میں یومِ آزادی تقریب

حیدرآباد(پریس نوٹ) میزان کالج آف پیرا میڈکس اینڈ ٹیچرز ٹریننگ مہدی پٹنم میں 79ویں یومِ آزادی تقریب کاانعقادعمل میں آیا۔ تقریب میں مہمانِ خصوصی ایس.ایم. نجف اللہ(اسوسی ایٹ پروفیسر) اور پروفیسر چندر شیکھر (KMIT) مہمان اعزازی تھے۔پروگرام کا آغاز میزان ایجوکیشنل
سوسائٹی کے بانی ایم.مختار احمد کی خیرمقدمی تقریر سے ہوا۔ انہوں نے طلبہ، اساتذہ اور نوجوانوں کے ملک کے مستقبل کی تعمیر میں کلیدی کردار پر روشنی ڈالی اور بنیادی فرائض کی ادائیگی اور بنیادی حقوق کے تحفظ پر زور دیا۔مہمانِ خصوصی ایس.ایم. نجف اللہ نے طلبہ کو نظم و ضبط، وقت کی پابندی، علم و ہنر حاصل کرنے کی جستجو اپنانے کی ترغیب دی۔مہمان اعزازی پروفیسر چندر
شیکھرنے طلبہ کوایمانداری اورجستجو سے اپنے کیریئرپرتوجہ دینے کی بات کہی۔ میزان کالج کی پرنسپل زینب النساء بیگم نے خواتین سے تعلیمی میدان آگے بڑھنے، ملت وقوم کیلئے خدمت کرنے اور ایک خوشحال و مضبوط قوم کی تعمیر میں فعال کردار ادا کرنے پر زور دیا۔اس موقع پر کالج کے طلبہ نے دلکش اور معلوماتی کلچرل پروگرام پیش کیے
جن میں آزادی کی جدوجہد میں بھارتی مسلمانوں کے نمایاں کردار کو اجاگر کیا گیا۔تقریب کا اختتام قومی ترانے کے ساتھ ہو۔