جنرل نیوز
جناب عبدالرب عارف کو ڈاکٹرس چینج میکرس ایوارڈ

جناب عبد الرب عارف کو ڈاکٹرس چینج میکرس ایوارڈ
حیدرآباد 16/ اگست (نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس)
جناب عبد الرب عارف (میڈیکل کونسلگ ایکسپرٹ کو ان کی دیرینہ میڈیکل کے طلباء وطالبات کے ہر ممکنہ رہنمائی و نمایاں خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے 79 ویں یوم آزادی ہند کے موقع پر اقراء گروپ حیدرآباد کی میسکو آڈیوڈریم ملک پیٹ میں منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی جناب ڈاکٹر سراج الرحمن پروفیسر عثمانیہ ڈینٹل کالج و ہیچ او ڈی گورنمنٹ ڈینٹل ہاسپٹل کے ہاتھوں جناب عبد الرب عارف کو "ڈاکٹرس چینج میکرس ایوارڈ” سے نوازا گیا اس موقع پر معروف ڈاکٹرس جن میں جلیل کرمانی(نیورو سرجن) ڈاکٹر فضل اللہ (یورولوجسٹ) ڈاکٹر کفیل خان (پیڈیٹریشن) کے علاوہ دیگر معززین موجود تھے