مسلم، اقلیتوں کے خانگی دواخانےحکومت کی اسکیمس سے فائدہ اٹھائیں۔ عامر علی خاں

حیدرآباد۔مسلم اور اقلیتوں کے زیر انتظام قائم خانگی دواخانے حکومت کی جانب سے دی جانے والی مالی سہولتون کی اسکیمات سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے دواخانون مین عوام کے لئے جدید ترین طبی سہولتیں دستیاب کرائیں۔ یہ بات ایم ایل سی و نیوز ایڈیٹر روز نامہ سیاست عامر علی خاں نے کہی۔
وہ یوم آزادی ہند کے سلسلہ میں “ویسٹرن ملٹی اسپشیالٹی اسپتال” واقع لکڑی کا پل میں منعقد تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شریک تھے۔ عامر علی خاں نے مزید کہا کہ مسلم طبی ادارے محکمہ صحت سے مسلسل رابطہ میں رہتے ہوئے حکومت کی پیش کردہ سہولتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے دواخانوں میں بڑے کارپوریٹ ہاسپٹلز کی طرح کی سہولتین فراہم کرتے ہوئے شعبہ طب کو اپنی اعلی صلاحیتین پیش کرسکتے ہیں۔ عامر علی خاں نے نیورو سرجن ڈاکٹر جی ایم فیصل اور انتصار علوی کے ہمراہ ویسٹرن ملٹی اسپیشیالٹی اسپتال کے تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا اور اسپتال دستیاب طبی سہولتون پر مسرت اور اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر عامر علی خاں نے اس بات پر بھی زور دیا کے ہمارے نوجوانون، شعبہ طب میں درکار Technicians کی تربیت حاصل کرین۔ اسپتالوں میں ان کی شدید ضرورت ہے۔ تربیت یافتہ نوجوان نہ صرف مقامی اسپتالون میں بلکہ خلیجی ممالک میں بھی ملازمت حاصل کرسکتے ہیں۔ معائنہ کے دوران ڈاکٹر جی ایم فیصل، Consultant Neurosurgeon نے عامر علی خاں کو بتایا کہ ویسٹرن ہاسپٹل سے منسلک تمام ڈاکٹرز اپنے پروفیشن کو انسانی خدمت تصور کرتے ہیں۔ یہاں مریضوں کے نہ غیر ضروری طبی ٹسٹ کروائے جاتے ہیں نہ بلا ضرورت اسپتال میں شریک رکھا جاتاہے۔ ہاسپٹل کی تفصیلات بتاتے ہوئے ڈاکٹر فیصل نے کہا
کہ سو بستروں والے اس دواخانے مین شعبہ طب کی اسپیشالٹیز کے سارے ڈپارمنٹس موجود ہیں۔ جن مین ہر اسپشالٹی کے ماہر ڈاکٹرز سے خدمات صاصل کی جاسکتی ہیں اس کے علاوہ اسپتال میں تمام قسم کے اعلیٰ معیار طبی Labs بھی موجود ہیں۔