تلنگانہ

.نارائن پیٹ کے ننھے محمد فصیح نے ضلع ایس پی کو دی یوم آزادی کی مبارکباد

نارائن پیٹ: یہ خبر نارائن پیٹ ضلع مستقر سے تعلق رکھنے والے ایک کمسن طالب علم ، محمد فصیح کے بارے میں ہے ، جس نے یوم آزادئ ہند کے موقع پر نارائن پیٹ ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) مسٹر یوگیش گوتم آئی پی ایس سے ملاقات کی اور انہیں یوم آزادئ ہند کی مبارکباد پیش کی۔

 

تفصیلات کے مطابق نارائن پیٹ ضلع مستقر کے ایک ممتاز و معروف صحافی ( روزنامہ اعتماد کے نمائندے ) حافظ محمد تقی کے فرزند محمد فصیح جو مقامی یونیورسل اسکول میں یو کے جی کے طالب علم ہیں نے خواہش ظاہر کی کہ وہ ضلع عہدیدار سے ملاقات کرتے ہوئے جشن آزادئ ہند کی مبارکباد پیش کریں گے۔ اس پر انہیں مبارکباد دینے کے لئے ایس پی کے دفتر لے جایا گیا

 

اس دوران ، ضلع ایس پی نے کمسن طالب علم محمد فصیح سے پر جوش ملاقات کرتے ہوئے ان کے اس جذبہ کی بھر پور ستائش کی اور انہیں بہترین تعلیم حاصل کرنے اور ایک اعلی عہدہ حاصل کرنے کی ترغیب دی اور کہا کہ وہ آئی اے ایس یا آئی پی ایس آفیسر بننے پر غور کریں تاکہ اپنا اپنے والدین اور اپنے ملک کے لئے فخر کا باعث بنیں۔

 

اس موقع پر موجود دیگر عہدیداران اور افراد نے ضلع ایس پی کی کمسن طالب علم کو کی گئی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کو اہمیت کی نظر سے دیکھا اور یہ تاثر دیا کہ اس طرح کا عمل نئی نسل کی ذہنوں کو معاشرے کی فلاح وبہبود کے لئے جدوجہد کرنے اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button