جنرل نیوز

جشن یوم آزادی تقریب کے موقع پولیس کمشنریٹ نظام آباد کے 102 پولیس ملازمین بشمول اے سی پی ٹریفک نظام آباد سید مستان علی کوتوصیفی اسناددات سے نوازا گیا 

جشن یوم آزادی تقریب کے موقع پولیس کمشنریٹ نظام آباد کے 102 پولیس ملازمین بشمول اے سی پی ٹریفک نظام آباد سید مستان علی کوتوصیفی اسناددات سے نوازا گیا

نظام آباد 17/ اگست (اردو لیکس)

79 ویں جشن یوم آزادی تقریب کا پولیس پیریڈ گراؤنڈ نظام آباد پر وقار طور پر انعقاد عمل آیا اس موقع پر مہمان خصوصی ریاستی پسماندہ طبقات چیرمین سی نرنجن کے ہاتھوں کمشنریٹ پولیس نظام آباد میں خدمات انجام دینے والے 102 پولیس ملازمین کو ان عمدہ و بہترین خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں توصیفی اسنادادت سے نوازا گیا جن قابل ذکر سید مستان علی اے سی پی ٹریفک نظامِ آباد ، پونم ستیا نارائنا سرکل انسپکٹر بھیمگل سرکل، جی سرنیواس راج سرکل انسپکٹر نظام آباد ٹاؤن سرکل، وی وینکٹ نارائن انسپکٹر بودہن ٹاؤن ،اے سریش انسپکٹر سی ایسی نظام آباد ، چندر راٹھوڈ انسپکٹر ٹرافک بودہن ، کے بشمول دیگر پولیس ملازمین شامل ہیں اس موقع پر ضلع کلکٹر نظام آباد ٹی ونئے کرشنا ریڈی، پولیس کمشنر نظام آباد پی سائی چیتنا ، عوامی نمائندے و دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button