ایجوکیشن

سی آئی او،یاقوت پورہ کی شجر کاری مہم۔’مٹی میں ہاتھ، دل وطن کے ساتھ‘

سی آئی او،یاقوت پورہ کی شجر کاری مہم۔’مٹی میں ہاتھ، دل وطن کے ساتھ‘

بچوں نے پودے لگانے اور ماحول کی حفاظت کا عزم کیا

مہمان خصوصی جعفرحسین معراج،ایم ایل اے یاقوت پورہ کے ہاتھوں انعامات کی تقسیم

 

 

چلڈرن اسلامک آرگنائزیشن (سی آئی او) نے ملک بھر میں ایک ماحولیاتی مہم کا آغاز کیا ہے۔ جس کا عنوان ہے’مٹی میں ہاتھ، دل وطن کے ساتھ‘ جس کا ایک بڑا ہدف ہے کہ ہندوستان بھر میں 10 لاکھ بچوں کو پودے لگانے اور ان کی دیکھ بھال کرنے کے لیے شامل کیا جائے

 

۔جناب عبد المجیب صہیب،تنظیمی سکریٹری جماعت اسلامی ہندیاقوت پورہ نے اویسی پارک،داراب جنگ کالونی مادنا پیٹ میں سی آئی او کی شجر کاری مہم کی اختتامی و تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی آئی او،اسلامی اقدار پر مبنی بچوں کی ہمہ جہت ترقی کے لیے ایک قومی پلیٹ فارم ہے جو اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ فطرت کی دیکھ بھال کا آغاز جلد ہونا چاہیے اور جب صحیح رہنمائی کی جائے تو بچے ماحول کو بدل سکتے ہیں۔

 

یہ مہم ہر بچے کو فطرت کی دیکھ بھال، محبت اور ذمہ داری کے جذبے کے ساتھ شروع کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ چلڈرن اسلامک آرگنائزیشن (سی آئی او) پانچ سال سے لیکر دس سال تک کے بچے اور بچیوں کی دینی تربیت اور ان کے اندر سماجی شعور بیدار کرنے کا کام کر رہی ہے۔ اس مہم کے ذریعے جہاں ایک طرف ماحولیاتی آلودگی کے تعلق سے عوام میں بیداری پیدا کرنا ہے وہیں دوسری جانب ان میں سماجی ذمہ داری کا احساس بھی بیدار کرنا ہے۔

 

اس موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی رکن اسمبلی یاقوت پورہ جناب جعفر حسین معراج نے کہا کہ درخت کئی اعتبار سے انسانوں کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔ ان میں غذا، آکسیجن اور ماحولیاتی حسن شامل ہے۔ سی آئی او کی شجر کاری مہم کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچوں کے درمیان پیڑ،پودوں سے محبت اور ان کو شجر کاری کی طرف راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔مہم کے ایک حصے کے طور ڈرائنگ، کرافٹس، آرٹ، شاعری اورتقریری مقابلے بچوں کے لئے منعقد کئے گئے تھے

 

اور اس تقریب کے دوران مہمان خصوصی رکن اسمبلی یاقوت پورہ جناب جعفر حسین معراج کے ہاتھوں انعامات کی تقسیم عمل میں آئی۔تقریب میں جماعت اسلامی ہندیاقوت پورہ کے ارکان،کارکنان کے علاوہ نمائندہ کارپوریٹر کرماگوڑہ جناب شفاعت علی،جناب محمد نصیر الدین،جناب کلیم خان، ایس آئی او کے ممبران برادر عبدالعزیز رمضان،برادر عبداللہ ریان، کے علاوہ بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button