جنرل نیوز

کورٹلہ میں بارش سے منہدم دو مکانات کے متاثرہ خاندان کو جماعت اسلامی اور ایم پی جے کی جانب سے مالی امداد

شہر کورٹلہ میں حالیہ شدید بھاری بارش کے نتیجے میں محلے بنڈہ پلی کورٹلہ میں دو مکانات منہدم ہوگئے یہ حادثہ رات دو بجے اس وقت پیش آیا جبکہ منہدم مکان میں تین افراد محوہ خواب تھے جو معجزاتی طور پر بچ گئے

 

اس طرح ایک بڑا جانی حادثہ ٹل گیا۔جماعت اسلامی کورٹلہ اور ایم پی جے کا ایک وفد جس میں امیر مقامی جماعت اسلامی کورٹلہ الیاس احمد خان،محمد نصیر الدین صدر ایم پی جے، محمد عبدالباری نائب صدر، محمد امجد علی جنرل سیکرٹری، محمد جاوید علی خازن، محمد عدنان ایس آئی او، محمد مکرم ایس آئی او کے علاوہ محمد عبد السلیم فاروقی ایم پی جے،وسنیئر صحافی شامل تھے

 

منہدمہ مکانات کا معائنہ کر کے متاثرین سے ملاقات کرکے جماعت اسلامی اور ایم پی جے کی جانب سے مالی امداد کی گئی۔امیر مقامی اور صدر ایم پی جے نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری متاثرین کی مالی امداد کرتے ہوئے ان کو ایک مکان تعمیر کرکے دیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button