انٹر نیشنل
عمرہ زائرین توجہ کریں – حجر اسود کے سامنے رک کر زحمت کا سبب نہ بنیں۔ انتظامیہ

ریاض ۔ کے این واصف
وزارتِ حج و عمرہ نے کہاہے کہ طواف کے دوران حجرِ اسود کے سامنے ٹھہرنا طواف کرنے والوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹ کا باعث بنتا ہے۔ دیگر زائرین کو مشکل مین ڈالنے سے گریز کریں۔
مقامی میڈیا کے مطابق وزارت نے عمرہ زائرین کو ہدایت کی ہے کہ دوسرے زائرین کے لیے اژدھام کا سبب نہ بنیں۔ طواف کرتے ہوئے حجرِ اسود کی طرف اشارہ کرنا کافی ہے اور اس سے طواف کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔
وزارت نے یہ ہدایات مناسک کی ادائیگی کو آسان بنانے، زائرین کی سلامتی کو یقینی بنانے اور صحنِ مطاف میں روانی قائم رکھنے کے لیے ہیں تاکہ ہر ایک کا طواف سہل اور محفوظ ہو۔
وزارت حج و عمرہ نے توجہ دلائی کہ ہے درست طواف کے لیے رکنا ضروری نہیں، زائرین سے تعاون اور ہدایات کی پابندی کی اپیل ہے تاکہ اپنی اور دوسروں کی سلامتی برقرار رکھی جا سکے۔