مبارکباد

ڈاکٹر مقبول حسین اسکول اسسٹنٹ نظام آباد کو تلنگانہ اردو اکیڈمی کی جانب سے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ 

ڈاکٹر مقبول حسین اسکول اسسٹنٹ نظام آباد کو تلنگانہ اردو اکیڈمی کی جانب سے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ

 

نظام آباد 19/ اگست اردو لیکس) ڈاکٹر مقبول حسین اسکول اسسٹنٹ گورنمنٹ اپر پرائمری اسکول ستیش نگر نظام آباد ولد احمد حسین مرحوم نائب تحصیلدار آرمور کو ‌ان‌کی بہترین تدریسی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آج ریاستی تلنگانہ اردو اکیڈمی کی جانب سے بھارتیہ ودیا بھون بشیر باغ کنگ کوڑھی حیدرآباد میں ریاستی تلنگانہ اردو اکیڈمی چیرمین طاہر بن حمدان کی صدارت میں منعقدہ تقریب میں ریاستی وزیر اقلیتی بہبود اڈلوری لکشمن کمار نے مہمان خصوصی شرکت کی ڈاکٹر مقبول حسین کو ریاستی اقلیتی کمیشن چیرمین طارق انصاری اور اردو اکیڈمی ‌ چیر مین طاہر بن حمدان، ریاستی وقف بورڈ چیرمین عظمت اللہ حسینی نے بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ سے نوازا اس تقریب میں ‌محمد‌جاوید علی( صابر) سابقہ ‌کارپوریٹر, سید قیصر قائد کانگریس و محبان اردو کی ایک کثیر تعداد موجود تھی ‌

متعلقہ خبریں

Back to top button