انٹر نیشنل

چھٹی ایشین یوگا آسنا چئمین شپ کا انعقاد – الفجیرہ متحدہ عرب امارات نے میزبانی کی

کے این واصف 

یوگا جغرافیائی حدود سے باہر مسلسل اپنی مقبولیت کا دائرہ وسیع کر رہا ہے۔ پچھلے دنوں متحدہ عرب امارات کے شہر الفجیرہ میں “چھٹی یوگا آسنا چیمپئن شپ کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس کا اہتمام زیاد اسپورٹس کامپلیکس میں کیا گیا تھا۔ کراؤن پرنس عزت مآب شیخ محمد بن حمد الشرقی کی زیر سرپرستی منعقد ان مقابلوں مین 16 ممالک سے 160 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ یو اے ای میں منعقد یہ مقابلے خلیجی ممالک میں مقبولیت کے عکاس ہیں۔

 

یہاں ان مقابلوں کے ساتھ ساتھ دیگر اہم کلیدی پروگرامز جیسے تربیت، قائدانہ صالحیتیں ابھارنے جیسے پروگرامز ایشین یوگاآسنااسپورٹس فیڈریشن (AYSF) کے اختراعی اقدام ہیں۔ (AYSF) یواےای کے یہ مقابلے وزارت کھیل کے تعاون و اشتراک سے منعقد کئے گئے۔ امسال مقابلوں کا موضوع Yoga ”Across Border” دیا گیا تھا۔ اس کا مقصد فن یوگا کو سرحدوں سے آزاد پھیلانا اور مختلف ثقافتوں کو قریب لاکر امن و آشتی، کلچر ، اور صحت کو بہتر بنانے کے عمل کو فروغ دینا ہے۔

 

ان مقابلوں میں انڈیا، شام، بنگلہ دیش، سری لنکا، فلسطین، عراق، پاکستان، انڈونیشیا، جنوبی کوریا، چین، ہانگ کانگ، ایران، فلپائن وغیرہ ممالک کے 160 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ اس دو روزہ تقریب مین جن معزز شخصیات نے شرکت کی ان میں محمد الدھوری، شیخہ الکعکی، صالم الکثیر، نوف مرعائی شامل تھے۔

 

واضح رہے کہ AYSF کا قیام 2019 میں عمل میں آیا۔ گوپال جی اور سری رام لوہان نے اہم کردار ادا کیا۔ AYSF سے آج 15 قومی یوگا فیڈریشن جن میں سعودی عرب، بنگلہ دیش، ملیشیا، نیپال، ایران اور انڈونیشیا شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button