ضلع نارائن پیٹ کے اساتذہ کو اردو اکیڈمی بسٹ ٹیچر ایوارڈ

ضلع نارائن پیٹ کے اساتذہ کو اردو اکیڈمی بسٹ ٹیچر ایوارڈ
نارائن پیٹ : 19 اگست (اردو لیکس) اردو اکیڈمی تلنگانہ کی جانب سے ریاست بھر میں بہتر کارکردگی انجام دے رہے اساتذہ کو سال 2022-23 اور 2023-24 کے لئے بسٹ ٹیچر ایوارڈ دئے گئے۔ آج بھارتیہ ودیا بھون بشیر باغ حیدرآباد میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ریاست بھر سے منتخب اساتذہ کو ایوارڈ دئے گئے۔
ضلع نارائن پیٹ سے سال 2022-23 کے لئےمحمد حنیف اسکول اسسٹینٹ ریاضی مدرسہ فوقانیہ نسواں نارائن پیٹ، سلطانہ بیگم اسکول اسسٹینٹ حیاتیات مدرسہ فوقانیہ مدور، میر لیاقت اللہ حسینی سکنڈری گریڈ ٹیچر مدرسہ تحتانیہ نڑ گرتی اورعبدالکریم سیکنڈری گریڈ ٹیچر مدرسہ تحتانیہ مکھتل کو ایوارڈ دیا گیا۔
سال 2023-24 کے لئے محمد خواجہ معین الدین اسکول اسسٹینٹ اردو مدرسہ فوقانیہ اوٹکور اردو میڈیم،محمد خواجہ خلیل الدین احمد اسکول اسسٹینٹ سماجی علم مدرسہ وسطانیہ لعل مسجد نارائن پیٹ،تاج الدین سیکنڈری گریڈ ٹیچر مدرسہ وسطانیہ پگڑی ماری اور زرینہ بیگم سیکنڈری گریڈ ٹیچر مدرسہ تحتانیہ اوٹکور کو بسٹ ٹیچر ایواڈ دئے گئے
۔ ان اساتذہ کو ایوارڈ دئے جانے پر اردو ٹیچرس فورم ضلع نارائن پیٹ کے صدر عبدالغفار نے ان اساتذہ کو مبارکباد دی،اور انہوں نے کہا کہ قوم کے معماروں کی ہمت افزائی کرنے کے لئے اردو اکیڈمی کا یہ اقدام خوش آئند ہے۔ فضل احمد جنرل سیکرٹری اردو فورم ، عبدالسلام، محمد یونس،صبا سلطانہ، محمد غوث، دوست و احباب رشتہ دار اوردیگر اساتذہ نے ان اساتذہ کو مبارکباد دی۔