جنرل نیوز

الیکشن کمیشن آف انڈیا کی شفافیت کے فقدان پر شیخ مجاہد ریاستی جنرل سکریٹری انڈین یونین مسلم لیگ کا اظہار تشویش 

الیکشن کمیشن آف انڈیا کی شفافیت کے فقدان پر شیخ مجاہد ریاستی جنرل سکریٹری انڈین یونین مسلم لیگ کا اظہار تشویش

 

نظام آباد 20/اگست (نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس)

ووٹ چوری, انتخابی بے ضابطگیوں الیکشن کمیشن آف انڈیا میں شفافیت کے فقدان پر

شیخ مجاہد ریاستی تلنگانہ جنرل سکریٹری انڈین یونین مسلم لیگ

نے اپنے ایک صحافتی بیان میں گہری تشویش کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک گیر سطح پر حزب اختلاف کے قومی رہنماؤں نے ووٹ چوری کے معاملے میں ملک کی عوام کے سامنے پیش کیا ہے شیخ مجاہد نے کہا کہ ووٹر فہرست میں بڑے پیمانے بے ضابطگی کا نام پر ایس سی آئی نے 6.5لاکھ نام ریاست بہار میں حذف کر دیئے ہیں جو ملک کی جمہوری نظام کےلئے ایک سنگین خطرہ ہے شیخ مجاہد نے کہا کہ ایک شخص ایک ووٹ دستور کا بنیادی اصول ہے اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ذمہ داری ہے کہ اس اصول پرسختی سے عمل کرائے لیکن موجود ہ صورتحال میں کمیشن اس میں ناکام دکھائی دے رہا انہوں نے کہا کہ ووٹر لسٹ میں فرضی نام اور پتے شامل کئے جارہے ہیں اور یہ جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ ہے شیخ مجاہد نے کہا کہ یہ معاملہ اس وقت انتخابی شفافیت اور جمہوریت کے تحفظ کے حوالے سے ایک بڑی بحث کا مرکز ی موضوع بن گیا ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن فوری شفاف تحقیقات کرے تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور ہر ووٹر کا حق محفوظ رہے

متعلقہ خبریں

Back to top button