ایجوکیشن

حافظ سيد عبد الحميد کو پی ایچ ڈی کی ڈگری

حیدرآباد ۔ عثمانیہ یونیورسٹی کے 84 ویں کانوکیشن میں حافظ سيد عبد الحميد کو پی ایچ ڈی کی ڈگری عطا کی گئیعثمانیہ یونیورسٹی کے 84 ویں سالانہ کنوکیشن کی پروقار تقریب میں حافظ سيد عبد الحميد کو پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا گیا۔

 

 

یہ اعزاز انہیں ڈاکٹر وی۔ نارائنن (چیئرمین، اسرو) اور پروفیسر کمار مولگورم (وائس چانسلر، عثمانیہ یونیورسٹی) کے ہاتھوں عطا کیا گیا۔تقریب میں یونیورسٹی کے اعلیٰ عہدیداران، فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

 

 

اس موقع پر مختلف شعبہ جات کے ریسرچ اسکالرز اور گریجویٹس کو ڈگریاں اور میڈلز تقسیم کیے گئے۔حافظ سيد عبد الحميد کی اس علمی کامیابی پر اساتذہ، ساتھی طلباء اور احباب نے مبارکباد پیش کی اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button