اوٹکور منڈل مجلس کے دفتر میں ایک اہم اجلاس

اوٹکور: 21 اگست (اردو لیکس) نارائن پیٹ ضلع کے اوٹکور منڈل مستقر کے مجلس دفتر میں ایک اھم اجلاس منعقد ھوا۔جسکی صدارت جناب محمد اسماعیل صدر مجلس اوٹکور ٹاؤن نے کی۔جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے حافظ و مولوی عبدالرحمن صدر مجلس اوٹکور منڈل نے شرکت کی۔
اس اجلاس میں اوٹکورمستقر کے مجلس اتحادالمسلمین کی نمائندگی پر دو نوجوانوں کو سی۔ایم ریلیف فنڈ سے محمد اشفاق بالچڑ کو 58 ہزار روپیۓ اور محمد شبیر احمد درود کو 45ہزار روپیوں کے چیکس کی تقسیم عمل میں آئی۔ اس اجلاس میں بحثیت مہمان خصوصی جناب قاضی عبدالخالق امیر اہل سنت الجماعت وصدر شاہی مسجد؛ مجلس کے جنرل سکریٹری محمد مجاہد دیسائی؛رحمت اللۀجکلیر کے مجلس کے سر گرم کارکن محمد فاروق نگری کے علاوہ دیگر کارکن شریک تھے۔
اس اجلاس سے خطاب کرتے ھوۓ صدر مجلس اوٹکور ٹاؤن جناب محمد اسماعیل نے کہا کہ اوٹکور میں مجلس اتحادالمسلمین ہمیشہ عوامی خدمات میں مصروف رہتی ھے ۔مجلس عوامی فلاح وبہبود کے امور کو انجام دینے میں سب سے آگے رہتی ھے۔مجلس اس سے قبل بھی کئ کارنامے انجم دۓ گۓ ھیں۔ اور مجلس کی نمائندگی پر اوٹکور منڈل کے کئ مواضعات میں لاکھوں روپیوں کے چیکس سی۔ایم۔ریلیف فنڈ سے غریب عوام کو دلواے گۓ ھیں۔مجلس کی طرف سے اوٹکور میں ھفتہ واری بازار بسایا گیا اور آج سینکڑوں تاجرین اشیاء کو فروخت کر کےاپنی زندگی گذار رھے ھیں
۔اور عوام اس بازار سے فیضیاب ھورھے ھیں۔موصوف نے کہا کہ کئ محلہ جات میں برقی پولس نصب کۓ گۓ ۔اور اور عوامی مسائل کو حل کروانے کے لۓ متعلقہ سرکاری عہدیداروں سے بھر پور نمائندگی کی گئ۔ اور انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ مستقر کے غریب عوام اور طلباء وطالبات کے لۓ مفت میں زیراکس سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اور غریب عوام کے لۓ بہت سے خدمات انجام دینے کا سلسلہ جاری ھے۔موصوف نے مزید کہا کہ اوٹکور میں مجلس بہت سے کام انجام دی ھے
۔ تعلیمی میدان میں جماعت دھم اردو میڈیم کے طلباء و طالبات میں ہر سال جناب جابربن سعید الجابری کوآرڈینیٹر مجلس اتحادالمسلمین متحدہ ضلع محبوب نگر؛اورجناب عبدالقادر ضلع صدر مجلس نارائن پیٹ کی راست نگرانی میں دارالسلام حیدرآباد سےتمام مضامین کے تعلیمی اشیاء مفت میں تقسیم کیا جاتا ھے۔ تاکہ آنے والی ہماری نسل تعلیم کو جاری رکھ سکے۔ موصوف نے کہا کہ اس طرح مجلس ہمیشہ عوامی خدمات میں لگی ھوئی ھے۔