جنرل نیوز

ابراہیم خان اسکول اسسٹنٹ کو اردو اکیڈمی بسٹ ٹیچر ایوارڈ

حیدرآباد ۔ ابراہیم خان اسکول اسسٹنٹ ریاضی گورنمنٹ ہائ اسکول سلطان شاہی حیدرآباد کو آج تعلیمی سال 23-2022 کےلئیے اردو اکیڈمی بسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

 

ابراہیم خان اور میں دونوں ایک ساتھ 14 اگسٹ 1998 کو بہ حیثیت سکنڈری گریڈ ٹیچر سروس میں داخل ہوئے تھے ۔خاں صاحب کا پہلا اسکول گورنمنٹ گرلز ہائ اسکول میسرم تھا ۔ڈسمبر 2001 کو اسکول اسسٹنٹ ریاضی کے عہدے پر انھیں ترقی دیتے ہوئے تاریخی اسکول گورنمنٹ بوائز ہائ اسکول دارالعلوم میں تعینات کیا گیا۔نومبر 2005 میں وہاں سے ان کا تبادلہ گورنمنٹ ہائ اسکول وٹے پلی میں کردیا گیا

 

جہاں انھوں نے پورے دس سال یعنی 2015 تک بخیر و خوبی کام انجام دیا۔وہاں سے وہ سپٹمبر 2023 تک گورنمنٹ ہائ اسکول عیدی بازار پر اپنے فرائض انجام دئیے ۔سپٹمبر 2023 سے آج کی تاریخ تک ابراہیم خان ابھی گورنمنٹ ہائ اسکول سلطان شاہی میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔خان صاحب ریاضی کے ایک بہترین استاذ ہیں اپنی سادگی اور سنجیدگی کے لئیے پورے ڈیپارٹمنٹ میں مشہور ہیں۔کوویڈ اور لاک ڈاؤن میں انھوں نے TSAT چینل اور SIET پر اردو میڈیم کےلئیے ریاضی کے جو ویڈیو اسباق تیار کئیے وہ یقینا” ان کے کارناموں میں سے ایک کارنامہ ہے علاوہ ازیں

 

حیدرآباد ڈی ای او ڈی جیٹل لائیبریری پر ان کے اپنے خود سے تیار کردہ ریاضی کے ویڈیو اسباق بھی اپنی مثال آپ ہے جس کےلئیے انھیں نیشنل ایوارڈ سے بھی سرفراز کیا گیا ۔حکومت تلنگانہ کی طرف سے بھی انھیں بسٹ ڈسٹرکٹ ٹیچر سے بھی نوازا گیا تھا۔روزنامہ سیاست کی طرف سے ہر سال شائع کوئسچن بنک کی تیاری میں بھی ریاضی کےلئیے ان کا کافی تعاون رہا ہے۔آل انڈیا ریڈیو حیدرآباد سے بھی ان کے کئ ایک پروگرام نشر ہوچکے ہیں۔

 

بہرحال خان صاحب اس ایوارڈ کےلئیے حقیقتا” مستحق تھے۔ انھیں اس ایوارڈ ملنے پر میں ، سید نوید اختر اسکول اسسٹنٹ ریاضی گورنمنٹ ہائ اسکول جہاں نما انھیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کےلئیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button