بیسٹ ٹیچر ایوارڈس

حیدرآباد(راست)محمد احمد خان جنرل سیکرٹری تیلنگانہ اسٹیٹ ٹیچرز یونین کی اطلاع کے بموجب اردو اکیڈمی تیلنگانہ کے زیر اہتمام بھارتیہ ودیا بھون حیدراباد میں بیسٹ ٹیچر ایوارڈ تقریب منعقد کی گئی اور تیلنگانہ سے تعلق رکھنے والے اردو میڈیم کے اساتذہ کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اس تقریب کی صدارت جناب طاہر بن حمدان نے کی اور مہمان خصوصی وزیر اقلیتی بہبود جناب اڈلوری لکشمن کمار اور سیکرٹری محکمہ اقلیتی بہبود جناب شفیع اللہ ائی ایف ایس کے علاوہ دوسرے دانشوران موجود تھے۔مہمان خصوصی کے ہاتھوں تلنگانہ کے مختلف اضلاع سے ائے اساتذہ صاحبین کو شال مومنٹو اور سرٹیفیکیٹ پیش کیا گیا ان میں خاص کر جناب محمد اقبال صدر ٹی ایس ٹی او حیدراباد گورنمنٹ پرائمری اسکول علیہ اباد نمبر -١، محمد
ابراہیم اسکول اسسٹنٹ گورنمنٹ ہائی سکول سلطان شاہی اور شبانہ منور اسکول اسسٹنٹ گورنمنٹ ہائی سکول عیدی بزار کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا- جناب محمد اقبال کا تقرر 1997 میں ہوا اور اپ 1997 سے گورنمنٹ اردو میڈیم اسکول میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ سماج اور اردو زبان کی ترقی، طلبا کے بہتر مستقبل کے لیے 28 سال سے بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ تیلنگانہ اسٹیٹ ٹیچرز یونین کی جانب سے محمد احمد خان،سید رحمت اللہ، محمد علی ،محمد عنایت،سیف اللہ، وجیہ الدین
حامد،قیوم انور، عباس حسین جنیدی، سفیان احمد خان، عمر صلاح الدین، فاروق طاہر اور دوسروں نے ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔