انٹر نیشنل

مکہ مکرمہ اور طائف شہر میں بارش، مسجد الحرام میں طواف جاری اور عمرہ زائرین کی دعائیں  

کے این واصف 

مکہ مکرمہ اور مکہ سے قریب طائف شہر میں جمعرات کو بارش ہوئی۔ مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور اس کے اطراف کے علاقوں میں جمعرات کو شام کے وقت بارش ہوئی۔الاخباریہ چینل کے مطابق مسجد الحرام میں عمرہ زائرین بارش کے وقت طواف اور عبادت میں مصروف رہے۔

 

 

بارش کے دوران طواف اور دعائیں کرتے عمرہ زائرین کی وڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل رہیں۔حرمین شریفین انتظامیہ نے اس موقع پر مسجد الحرام میں صفائی پر مامور اہلکاروں کے ذریعے زائرین حرم کو بارش سے پیدا ہونے والی پھسلن کی دشواریوں سے بچانے کے لیے صفائی کے بہترین انتظامات کیے۔حرمین شریفین انتظامیہ کی کوشش ہوتی ہے کہ عبادت کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔

 

 

اخبار 24 کے مطابق جمعرات کی شام کو مکہ میں مسجد الحرام اور اس کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا۔موسمیات کے قومی مرکز کے مطابق جمعرات کو طائف میں بھی شدید بارش ہوئی ہے۔ جس سے وہاں کا موسم دلکش ہوگیا۔دوسری جانب موسمیات کے قومی مرکز نے عوام سے

 

احتیاط برتنے، پانی کے جمع ہونے والے مقامات اور سیلابی نالوں سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button