جنرل نیوز

بنگلورمیں جلسہ صوفی حسنین ؓ وحب الوطنی کاانعقاد،مختلف مذاہب کے رہنماؤں کی شرکت

*باطل کے خلاف جنگ کرنااوریزیدِ وقت کے خلاف آواز بلندکرنا ہی حسنیتؓ : سرور چشتی*

بنگلورمیں جلسہ صوفی حسنین ؓ وحب الوطنی کاانعقاد،مختلف مذاہب کے رہنماؤں کی شرکت

(راست)عشق رسولؐ اور عشق اہل بیتؓ ہمارا ورثہ ہے۔ ہمیں آپس میں مسلکی اختلافات میں نہیں پڑناچاہئے۔ رسولؐ نے اہل بیت سے محبت کرنے کا حکم فرمایا ہے۔باطل کے خلاف جنگ کرنا ہی حسنیتؓ ہے اوریزیدوقت کے خلاف آواز بلند کرنا ہی حسنیتؓ ہے۔ ہمارے قبرستان گواہی دیتے ہیں کہ ہمیں یہاں کی مٹی سے کتنی محبت ہے۔ ہمارے آباء واجداد اور علمائے کرام ومشائخین نے ملک کیلئے کئی قربانیاں دی ہیں۔ پچاس ہزار سے زائد علمائے کرام ومشائخین غدر کی جنگ میں شہید ہوئے۔

 

انڈیا گیٹ پرزیادہ نام بھی مسلمانوں کے درج ہے۔ ان خیالات کااظہاربنگلور،کرناٹک میں خانقاہ مولا علی قادری گیلانی، خانقاہ اصدقیہ، خانقاہ ترابیہ اور خانقاہ وارثیہ کے زیراہتمام منعقدہ جلسہ صوفی حسنین ؓ وحب الوطنی سے مہمانان خصوصی سید سرور چشتی (گدی نشین اجمیر) نے کیا۔انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ جب بھی ملت کی بات آجائے تومتحد ہوجائیں اورجمہوریت کے دائرہ میں رہتے ہوئے اپنی بات رکھیں

 

۔ اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کیلئے کام کریں۔ سید کامران چشتی نے اس موقع پر کہاکہ جواہل بیتؓ سے بغض رکھے وہ ہم میں سے نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ اہل بیت ؓ سے محبت کوعام کریں۔ اپنے بچوں کے نام اہل بیتؓ پررکھیں۔ کتاب وسنت کواپنا عقیدہ بنائیں۔ انہوں نے چارخانقاہوں کے ذمہ داران کواس کامیاب جلسہ پرمبارک باد پیش کی

 

۔شہباز علی صابری نے کہاکہ ہمیں مسلکی اختلافات میں شدت اختیار نہیں کرنا چاہئے۔ بشیرغلام محمد محبوب شاہ الغدیری القادری الجیلانی الکسنزانی نے خیرمقدمی خطاب میں کہاکہ اس جلسہ کا مقصد اہل بیتؓ کوخراج عقیدت پیش کرناتھا اور ساتھ ہی ساتھ یوم آزادی کی مناسبتؓ سے جلسہ حب الوطنی منعقدکیاگیا۔انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ تاریخ کے عظیم واقعات بالخصوص کربلا کامطالعہ کریں۔ جلسہ کا آغاز قرأت کلام پاک سے ہوا،بعدازاں ذکر کی محفل منعقدہوئی۔

 

اس موقع پر کتابوں مناقب علی،حرمت بتول اور اہل نبوت کی قطعی افضلیت اور قرآن عظیم کا رسم اجر اء عمل میں آیا۔میڈیکل کیمپ وبلڈڈونیشن کیمپ کابھی اس موقع پرانعقادعمل میں آیا۔قادرجیلانی قادری،سیدشاہ عظمت قادری سیلانی،منور علی شاہ کے علاوہ مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے مذہبی رہنماؤں نے امام حسن ؓاورامام حسینؓ کی عظیم قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کیا۔عوام الناس کی کثیرتعداد اس موقع پرموجودتھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button