تلنگانہ

عادل آباد رجسٹریشن آفس پر اے سی بی کے چھاپے

عادل آباد رجسٹریشن آفس پر اے سی بی کے چھاپے

 

عادل آباد۔ 22/اگست(اردو لیکس)

جمعہ کے روز اینٹی کرپشن بیورو (ACB) کے عہدیداروں نے ضلع عادل آباد کے رجسٹریشن آفس پر اچانک چھاپہ مار کارروائی انجام دی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق سب رجسٹرار سرینواس ریڈی کو اے سی بی نے اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جب وہ رشوت کی مد میں پانچ ہزار روپئے وصول کر رہے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ ضلع ہیڈکوارٹر میں واقع رجسٹریشن آفس میں پیش آیا۔

 

اے سی بی ڈی ایس پی مدھو نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مزید شواہد اکٹھا کرنے اور اس پورے معاملہ کی چھان بین جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ رشوت کے معاملات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور سرکاری دفاتر کو بدعنوانی سے پاک بنانے کے لیے سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق چھاپے ابھی بھی رجسٹریشن آفس میں جاری ہیں اور مزید انکشافات کی توقع ہے۔ عوامی حلقوں میں اس کارروائی کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے اور لوگ اسے بدعنوانی کے خلاف ایک اہم قدم قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button