نیشنل
نیند میں پیشاب کرنے معصوم طلباء کو چرکے دئیے گئے

نئی دہلی: حالت نیند میں پیشاب کر دینا چند طلبہ کے لیے خطرناک ثابت ہوا۔ سزا دینے کے بہانے ہاسٹل کے وارڈن نے انہیں گرم لوہے کی راڈ سے چرکے دئیے۔ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب ایک طالب علم نے ہاسٹل سے بھاگ کر
والدین کو ساری حقیقت بتا دی۔یہ المناک اور ظالمانہ واقعہ راجستھان کے ضلع باڑمیر کے ہرپالیا گاؤں میں واقع "گروکل ودیا سنستھان” میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق نارائن گیری نامی ایک ٹیچر نے 17 تاریخ کو 10 اور 11 سالہ دو معصوم طلبہ پر
یہ غیر انسانی ظلم ڈھایا۔ اس نے متاثرہ بچوں کو دھمکی بھی دی کہ وہ یہ بات کسی کو نہ بتائیں۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔