تلنگانہ

108 ایمبولینس میں زچگی

حیدرآباد: ایک حاملہ خاتون نے ہاسپٹل کے جانے کے دوران راستے میں ہی 108 ایمبولینس میں بچی نے جنم لیا۔ یہ واقعہ جمعہ کی صبح کتور میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق نریندر اور تُلجابائی جو ناگر کرنول ضلع اچم پیٹ منڈل کے تروملاپور

 

گاؤں کے رہنے والے ہیں روزگار کی غرض سے رنگاریڈی ضلع کے شاہ آباد منڈل کے سردار نگر گاؤں منتقل ہوگئے تھے۔ جمعہ کی صبح تُلجابائی کو شدید دردِ زہ شروع ہوا تو سے 108 ایمبولینس کے ذریعے شاہد نگر سرکاری کمیونٹی ہاسپٹل

 

لے جایا گیا۔ وہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ حمل کے مہینے ابھی مکمل نہیں ہوئے اور بلڈ پریشر بھی زیادہ ہے لہٰذا انہیں حیدرآباد کے پیٹلہ بُرج ہاسپٹل لے جانے کا مشورہ دیا گیا۔راستے میں دردِ زہ کی شدت بڑھنے پر 108 ایمبولینس کے

 

عملے نے ہی زچگی کروائی ۔ ماں اور بچہ دوونوں صحت مند بتائے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button