جنرل نیوز

جگتیال صدر ملت اسلامیہ ایجوکیشنل کمیٹی کی جانب سے 31 اگست کو "ملت ایوارڈز” تقریب

جگتیال صدر ملت اسلامیہ ایجوکیشنل کمیٹی کی جانب سے 31 اگست کو صبح 10 بجے روبی فنکشن ہال میں "ملت ایوارڈز” تقریب منعقد ہوگی جس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو ایوارڈز سے نوازا جائے گا

 

آج جمعہ کی نماز کے بعد اس تقریب کے پوسٹر کی صدر ملت اسلامیہ جگتیال کے صدر اہم اے باری نے کمیٹی کے عہدیداروں کے ساتھ مل کر رسمِ اجرائی  انجام دی ، اس پروگرام میں وزیر اقلیتی بہبود لکشمن کمار ، ڈاکٹر سنجے کمار ایم ایل اے جگتیال، ایل رمنا ایم ایل سی،  کے جیون ریڈی سابق وزیر،  محمد علی شیر مشیر اقلیت ؛ ایس سی/ایس ٹی  حکومت تلنگانہ اور  عامر علی خان ایگزیکٹیو ایڈیٹر روزنامہ سیاست حیدرآباد شرکت کریں گے

 

، یہ تقریب انجینئر مسیح الدین افسر سرپرستِ اعلیٰ کی زیر سرپرستی اور سید خواجہ نعیم الدین منظور جنرل سیکریٹری کی زیر نگرانی ہوگی، دیگر معززین میں  عظیم الدین راہی صدر شرعی کمیٹی، جناب محمد ساجد پٹواری، شیخ نسیم احمد موظف ہیڈ ماسٹر، جناب سید جمیل احمد صدر عیدگاہ کمیٹی، محمد منعیم الدین چیئرمین ایجوکیشن کمیٹی، جناب محمد یونس ندیم ، جناب محمد ابراہیم عرفان ، محمد فہیم الدین نائب صدر ایجوکیشن کمیٹی، جناب محمد توحید علی، جناب سید عظیم الدین ، جناب حاجی اور جناب سید جلیل بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ این آر آئی معززین جناب محمد مصباح الدین مبین، جناب محمد مظفر الدین اور جناب محمد نجیب الدین سعودی عرب سے خصوصی طور پر شریک ہوں گے جبکہ جناب طاہر بن حمدان چیئرمین اردو اکیڈمی کو بھی اعزاز کے طور پر مدعو کیا گیا ہے، یہ تقریب ملت اسلامیہ ایجوکیشنل کمیٹی کے زیراہتمام طلبہ کی حوصلہ افزائی اور تعلیمی میدان میں ان کی کامیابیوں کو سراہنے کے مقصد سے منعقد کی جارہی ہے۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button