مصنوی ذہانت ٹکنالوجی سے طلباء و طالبات کا واقف ہونا وقت کا اہم ترین تقاضہ۔اندرا پریہ درشنی گورنمنٹ ڈگری کالج میں شعبہ کامرس کا دو روزہ قومی سمینار-وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی کا خطاب

حیدرآباد 22- اگست (پریس نوٹ)”مصنوعی ذہانت اور سماجی و اقتصادی ترقی کی ہم آہنگی: مواقع، چیلنجز اور مستقبل کے امکانات” کے موضوع پر دو روزہ قومی سیمینار کی افتتاحی تقریب کالج کے سمینار ہال میں 21 اگست کو منعقد کی گٸ۔ پردھان منتری شکشا ابھیان(PMUSHA) اور ICSSR- ساؤتھ انڈیا ریجنل سنٹر، حیدرآباد کے تعاون سے یہ سمینار ممعقد کیا جارہا ہے۔ مہان خصوصی کے طور پر عثمانیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر کمار مولوگرم نے شرکت کی اور کہا کہ طلباء کو مصنوعی ذہانت اور دیگر ٹکنالوجیز کا استعمال کرنا چاہئے تاکہ 2047 تک ہندوستان کو دنیا میں سپر پاور بنانے میں مدد مل سکے۔
کالج کی تعلیم ایک مشترکہ منصوبہ ہے۔انہوں نے انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم میں نئے نئے مواقع ہیں طلبہ و طالبات کو چاہیے کہ وہ مسابقتی دوڑ میں آگئے ائیں اور ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے اس دور میں اپنے اپ کو ہم اہنگ کریں تعلیم ہی سے ہم سماج میں بہتر اور مستحقہ مقام حاصل کر سکتے ہیں اب تعلیم محدود نہیں رہی تعلیم کا دائرہ اور علمی معلومات کا دائرہ کافی وسیع ہو چکا ہے طلبہ و طالبات کو چاہیے کہ وہ سیل فون کا صحیح استعمال کرتے ہوئے اپنے آپ کو تعلیم کے میدان میں زیادہ سے زیادہ موثر بنائیں انہوں نے بطور خاص طالبات سے خواہش کی کہ وہ حصول علم میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ کریں سچی محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کرتے ہوئے اپنے والدین ،اپنے کالج، ریاست اور ملک کا نام
روشن کریں ڈپٹی ڈائریکٹر کالیجیٹ ایجوکیشن پروفیسرڈی ایس آر راجندر سنگھ نے خطاب کرتے ہوئے کالج کے شعبہ کامرس کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ مصنوعی ذہانت والی ٹکنالوجی بہت تیزی سے ترقی کررہی ہے اور ہمارے طلبا و طالبات کو اس سے ہم آہنگ ہونا وقت کا اہم تقاضہ ہے۔ کالج کی پرنسپل و صدر اجلاس پروفیسر چندرا مکھرجی نے کہا کہ مصنوعی ذہانت جو تمام شعبوں کو متاثر کر رہی ہے، اسے عام آدمی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ اس پروگرام میں آئی سی ایس ایس آر، حیدرآباد کے ڈائریکٹر پروفیسر بی سدھاکر ریڈی، امبیڈکر اوپن یونیورسٹی حیدرآباد کے کامرس اینڈ بزنس مینجمنٹ کے ڈین پروفیسر آنند پوار، ایچ سی یو کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ڈی
وینکٹا سرینواس کمار نے بھی اپنے زرین خیالات کا اظہار کیا۔ اس پروگرام میں کامرس ڈپارٹمنٹ کی فیکلٹی کنوینر ڈاکٹر امتہ الوہاب، صدر شعبہ ایودھیا رامولو ، ڈاکٹر آسیہ جبین، ڈاکٹر ر ما پریہ، ڈاکٹر رجنی، اُدے شری، عرفات جہاں ، ترنم سلطانہ ، وائس پرنسپل ڈاکٹر کے گیتانجلی، میڈیا انچارج ڈاکٹر ای پاوانی، کالج کے اساتذہ کے علاوہ اضلاع اور شہر کے لکچررز ، ریسرچ اسکالز اور خانگی وسرکاری کالج کے طلبا نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی محترمہ رضوانہ بیگم، محترمہ یاسمین بیگم ،محترمہ سری دیوی آنچل،ڈاکٹر عظمت اللہ صدر شعبہ اردو،ڈاکٹر
رضوانہ بیگم اسسٹنٹ پروفیسر اردو،جناب محمد امجد شعبہ عربی،ڈاکٹر ارون شعبہ تلگو ،ڈاکٹر بھاگوتی شعبہ ہندی ڈاکٹر بھی ماما شعبے ہندی اور دیگر لیکچرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔