کل ہند مجلس فیضان مصطفی کا مجلس استقبالیہ کا اجلاس بضمن مرکزی ۴۵ وان سالانه جلسہ جشن رحمۃ اللعالمین

حیدر آباد ۳ ۲ آگسٹ (پریس ریلیز)کل ہند مجلس فیضان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے جنرل سکریٹری جناب الحاج قاری محمد حسین نقشیدی زبیر نے نے بتایا کہ آج ہفتہ 23آگسٹ بعد نماز ظهر مرکزی دفتر فخر ولا سالار جنگ کا لونی ، ٹولی چو کی روڈ پر کل ہند مجلس فیضان مصطفی کا ایک مجلس استقبالیہ کا اجلاس بضمن مرکزی ۴۵ وان سالانه جلسہ جشن رحمۃ اللعالمین منعقد ہوا
۔ جس کی صدارت صدر کل ہند مجلس فیضان مصطفی الحاج محمد رحیم اللہ خان نیازی شرفی حمیدی نے کی ۔ مہمانان خصوصی مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری خطیب وامام مسجد تلنگانہ اسٹیٹ حج ہاؤز نامپلی حیدرآباد ، نائب صدور مجلس فیضان مصطفی مولد نا عبد الجليل طارق نقشبندی ، مولانا سید شوکت حسین کے علاوہ محمد شاہ ماه نواز خان، قمر شہباز خان نیازی، سید امجد حسین ، مولانا حافظ محمد علی قادری محمد نظام الدین صوفی صابری بنده نواری نے شرکت کی کل ہند مجلس فیضان مصطفی کے زیر اہتمام شہر کے مختلف مقامات پر سالانہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جلسوں کو قطعیت دیدی گئی ہے ۔
12 ربیع الاول کو بعد نماز ظہر تا عصر مرکزی جلسہ جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم تاریخی مکہ مسجد چار مینار میں منعقد ہوگا۔ ماہ ربیع الاول کے پہلے جمعہ 5 سپتمبر کو جلسہ جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم قبل نماز جمعہ دس بجے دن تا ایک بجے دن تک جامع مسجد پرنس شھامت جاہ بہادر ریڈیلز میں منعقد ہوگا 14ربیع الاول بروز اتوار بعد نماز مغرب مسجد محمود قادری ٹولی چوکی 18ربیع الاول بعد نماز مغرب نظام کالونی ٹولی چوکی ڈائمنڈ جوبلی اسکول میں منعقد ہوگا ان تمام جلسوں کو دکن کے سرکردہ مفتیان کرام وعلماء ومشائخ عظام مخاطب کریں گے