جنرل نیوز

جمعیۃعلماء اپنے اکابر کے نقش قدم پر کامیابی کی طرف رواں دواں : مفتی محمد یوسف قاسمی  

جمعیۃعلماء اپنے اکابر کے نقش قدم پر کامیابی کی طرف رواں دواں : مفتی محمد یوسف قاسمی

سینٹرل زون،ممبئی کی مقامی یونٹوں کے اجلاسہائے مجلس منتظمہ کی تاریخوں کی تعیین

ممبئی 23؍ اگست مسلمانوں کی قدیم نمائندہ جماعت جمعیۃعلماء کی سینٹرل زون ممبئی بھی اپنے اکابر کے نقش قدم پر کامیابی کی طرف رواں دواں ہے۔ان خیالات کا اظہار مفتی محمد یوسف قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر و صدر جمعیۃ علماء سینٹرل زون،ممبئی نے گزشتہ دنوںکھار مرکز ممبئی میں جمعیۃ علماء کے ذمہ داران کی منعقدہ میٹنگ میں کیا ۔

مفتی محمد یوسف قاسمی نے کہا کہ جمعیۃعلماء اپنے اکابر کے خطوط پر چلنے والی وہ جماعت ہے جس نے ایک صدی سے زائد کا عرصہ مکمل کرلیا ہے۔ اس کے نظام ترکیبی کے اعتبار سے یونٹوں کےسالانہ اجلاسہائے منتظمہ کا انعقاد ہے ،جو ریاستی سرکلر کے مطابق کیا جانا ضروری ہے۔

حکیم فہیم الدین خان فتحپوری جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء سینٹرل زون،ممبئی نےاس بات کا عزم کیا کہ وہ تمام ساتھیوں کے تعاون سے جماعت کی خدمات کو لوگوں تک پہونچائیں گے ، اور زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگوں کواس جماعت سے جوڑنے کی محنت چلائیں گے۔انہوں نے ہی اس اجلاس کی کارروائی چلائی ،اور باہمی مشورہ سے زون کی ماتحت یونٹوں میں اجلاس کی تاریخ اور وقت کی تعیین کرکے اس کا اعلان کیا ،جو حسب ذیل ہے ۔ اجلاس مجلس منتظمہ کھار یونٹ ۵؍ اکتوبر بعد نماز عشاء زون کے نمائندےمفتی محمد یوسف قاسمی، بھارت نگر باندرہ یونٹ ۴؍ اکتوبر بعد نماز عشاء زون سے نمائندےحکیم فہیم الدین خان فتحپوری ،دھاراوی یونٹ ۱۲؍ اکتوبر بعد نماز عشاء زون سے نمائندےقاری محمد احکام ،باندرہ یونٹ ۱۹؍ اکتوبر بعد نماز عشاء زون سے نمائندےمفتی محمد یوسف قاسمی ۔

اس میٹنگ میں مفتی محمد یوسف قاسمی (صدر جمعیۃعلماء سینٹرل زون،ممبئی )حکیم فہیم الدین خان فتحپوری (جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء سینٹرل زون،ممبئی)مولاناسفیان بارودگر،قاری محمد احکام ،محمد سمیر،محمد حسین ،مولانامحمد قاسم،مولانا حیات اللہ ،محمد احمد وغیرہ نے شرکت کی

متعلقہ خبریں

Back to top button