جنرل نیوز

کیپٹن محمد سلیم الدین آر ایل سی نرمل و عادل آباد مقرر

خانہ پور۔ سکریٹری اقلیتی اقامتی اسکول و کالج تلنگانہ بی شفیع اللہ نے احکامات جاری کرتے ہوئے کیپٹن محمد سلیم الدین کیمسٹری لکچرر اقلیتی اقامتی کالج خانہ پور کو آر ایل سی ریجنل لیول کارڈینیٹر عادل آباد و نرمل مقرر کیا ہے

 

 

کیپٹن محمد سلیم الدین نے کل یہ عہدہ نے ڈاکٹر سید حامد سے لیا۔ کیپٹن محمد سلیم الدین نے کہا کہ وہ اپنے فرائض کو بخوبی نبھاینگے اور ضلع میں اقلیتی طلباء کے داخلوں کیلئے انتھک کوشش کریں گے۔اس عہدے پر فائز کرنے پر انھوں نے سکریٹری ٹمریز کا شکریہ ادا کیا

 

 

ان کو یہ عہدہ ملنے پر ضلع کے اساتذہ برادری میں خوشی کا ماحول دیکھا گیا اور مبارکبادی پیش کی گئی۔اظہار احمد خان ، نصیر احمد نے بھی کیپٹن محمد سلیم الدین کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button