مضامین

خبر پہ شوشہ “مردوں کے ساتھ چائے نوشی”

کے این واصف

اب تک ہم اور آپ نے زندہ افراد کے ساتھ چائے نوشی کی ہے۔ مگر حال میں ہم نے دیکھا کہ اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے دس, بارہ مردہ افراد کو اپنے گھر چائے پر مدعو کیا اور ان کے ساتھ چائے نوشی کی۔ یہ خبر اور تصویر میڈایا میں خوب وائرل بھی ہوئی۔ یہ وہ لوگ تھے جنہیں الیکشن کمیشن آف انڈیانے SIR کے دوران اپنی لسٹ میں مردہ قرار دے دیا تھا۔ ان کا تعلق ریاست بہار سے تھا۔

 

اس طرح ایک پرانا لطیفہ جس کو ہم اب حقیقت مان سکتے ہیں۔ قصہ یوں تھا کہ ایک شخص الیکشن کے روز پولنگ اسٹیشن پہنچا اور پولنگ آفیسر سے پوچھا کیا فلاں خاتون جو میری بیوی ہے نے ووٹ ڈال دیا۔ پولنگ آفیسر نے جواب ہاں انھوں نے اپنا ووٹ ڈال دیا۔ اس پر اس شخص نے اپنا ماتھا پیٹتے ہوئے کہا یار میں نے پھر بار ملنے موقع گواں دیا۔

 

مجھے اس سے کچھ بے حد ضروری بات کرنی تھی۔ اس پر پولنگ آفیسر نے کہا کیا آپ وہ بات تو گھر پر نہین پوچھ سکتے ہو؟  اس پر وہ شخص بولا صاحب جی میری بیوی کو مرے ہوئے 20 سال ہوگئے۔ مگر وہ ہر الیکشن مین ووٹ ڈالنے ضرور آتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button