ٹمریز جونیئر کالجس نظام آباد میں نیٹ اور آئی آئی ٹی کی کوچنگ – ایم اے بصیر ٹمریز آر ایل سی نظام آباد کا بیان

ٹمریز جونیئر کالجس نظام آباد میں نیٹ اور
آئی آئی ٹی کی کوچنگ درخواست ادخال کی آخری تاریخ 26/ اگست اور انٹرنس ٹسٹ 29/ اگست کو مقرر
ایم اے بصیر ٹمریز آر ایل سی نظام آباد کا صحافتی بیان

نظام آباد:24/ اگست(محمد یوسف الدین خان نمائندہ اردو لیکس )سکریٹری تلنگانہ محکمہ اقلیتی بہبود ٹمریز بی شفیع اللہ نے جاریہ تعلیمی سال 2025-26 کیلئے ریاست بھر میں متحدہ اضلاع نظام آباد و کاماریڈی کے مراکز پر سنٹر آف ایکسلینس (COE) کالجس برائے مسابقتی امتحانات نیٹ NEET اور(IIT)
آئی آئی ٹی، جے ای مینس IIT,JEE کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ تاہم ٹمریز COE کالجس میں داخلے کیلئے انٹرمیڈیٹ سال اول طلباء کو فارمس ادخال کی آخری تاریخ 26/ اگست مقررکی گئی اور انٹرنس ٹسٹ29/ اگست بروز جمعہ ضلعی COE سنٹر پر منعقد ہوگا۔ محمد عبدالبصیر ٹمریزآر ایل سی نظام آباد نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ متحدہ ضلع نظام آباد کے لئے تلنگانہ اقلیتی اقامتی جونیئر کالج، بوائز ناگارام نظا م آباد کو لڑکوں کیلئے اور ٹمریز۔3، نزد اہلحدیث عیدگاہ دھرم پوری ہلزنظام آباد، لڑکیوں کیلئے جاریہ تعلیمی سال 2025-26 انٹرمیڈیٹ سال اول ایم پی سی / بی پی سی طلباء کو نیٹ اور آئی آئی ٹی کی مفت معیاری کوچنگ فراہم کی جائے گی ان مذکورہ کالجس میں کوچنگ کیلئے ٹمریز نظام آباد کے طلباء کے علاوہ دیگر اسکولس کے دسویں کامیاب طلباء بھی انٹرنس ٹسٹ کے ذریعہ اہل ہونگے۔ خواہشمند امیدوار اپنی درخواست برائے راست کالج ہذا پر 26/ اگست تک داخل کریں۔ انٹرنس ٹسٹ کا نصاب دسویں جماعت کے نصاب مشتمل ہوگا جو آبجکیٹو ٹائپ، انگریزی زبان میں درکار وقت 2:30 رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹمریز کالجس میں کو چنگ فراہم کا واضح مقصد اقلیتی طلباء میں مسابقتی رحجان کو فروغ دیا جائے۔ ان کی پوشیدہ صلاحیتوں، ہنر اور محنت کو پروان چڑھائے تاکہ اقلیتی طبقہ میں ترقی کا ضامن ثابت ہو۔ اہل علم حضرات اولیاء طلباء سے اپیل کی جاتی ہے کہ حکومت کی اس اسکیم سے بھر پور استفادہ کریں اور مستحق و ہونہار طلباء کی بروقت رہنمائی فرمائے۔ مزید تفصیلات کیلئے ٹمریز بوائز 1 پرنسپل سید حیدر 8985783112 ، ٹمریز گرلز 3، نظام آباد عائشہ بتول 8555030851 اور آر ایل سی محمد عبدالبصیر 9849419469 پرربط کریں۔



