الحاج مرزا نصیر احمد بیگ صدر دار العلوم مسجد کوثر علی انتظامی کمیٹی نظام آباد کا سانحہ ارتحال

الحاج مرزا نصیر احمد بیگ صدر دار العلوم مسجد کوثر علی انتظامی کمیٹی نظام آباد کا سانحہ ارتحال
نظام آباد 24/ اگست( نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس)
جناب الحاج مرزا نصیر احمد بیگ( این آر آئی) ولد مرزا ابراھیم بیگ مرحوم صدر دارالعلوم مسجد کوثر علی انتظامی کمیٹی بڑا بازار نظام آباد ، و جوائنٹ سکریٹری سینئر سیٹزن ویلفیئر سوسائٹی نظام آباد کا قلب پر حملہ کے باعث بعمر(70)سال سانحہ ارتحال ہوگیا نماز جنازہ 25/اگست بعد نماز ظہر مسجد کوثر علی میں ادا کی جائے گی نماز ظہر 1 بجکر 30 منٹ پر ادا کی جائے گی اور تدفین قدیم قبرستان بودہن روڈ نظام آباد پر عمل آئی گی پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہے مزید تفصیلات کے لئے جناب مرزا عظمت اللہ حسامی نائب صدر شریعہ بورڈ شاخ نظام آباد کے فون پر 8466965656
ربط پیدا کیا جاسکتا ہے
جناب الحاج مزار نصیر احمد بیگ طویل عرصہ تک سعودی عرب میں
دمام اور مدینہ منورہ میں خدمات انجام دی تھی مرزا نصیر احمد بیگ دینی ، ملی ، سماجی و فلاحی خدمات میں بھرپور حصہ لیا کرتے تھے مسجد کوثر علی انتظامی کمیٹی و دارالعلوم کوثر علی کی ترقی کے لئے ان کی خدمات نا قابل فراموش رہی مزار نصیر احمد بیگ نوبل اسکول نظام آباد میں بھی ایک مثالی استاد کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دی تھی وہ صوم و صلوٰۃ کے پابند ، ملنسار خوش مزاج شخصیت کے حامل تھے مرزا نصیر احمد بیگ کے سانحہ ارتحال پر انتظامی کمیٹی مسجد کوثر علی ودارالعلوم کے عہدیداروں ، اساتذہ کرام ، زیر تعلیم طلباء نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے حق میں دعا مغفرت کی ہے اور پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا مرزا نصیر احمد بیگ کے سانحہ ارتحال کی اطلاع پر معززین شہر کی ایک کثیر تعداد نے ان کی رہائش گاہ واقع حبیب نگر پہنچ کر میت کا دیدار کیا اور لواحقین کو صبر جمیل کی تلقین کی علاوہ ازیں جناب ایم اے شکور چیرمین و عہدیداران سینٹر سیٹزن ویلفیئر سوسائٹی نظام آباد حال مقیم جدہ ، محمد یوسف الدین خان سینئر جرنلسٹ ایڈیٹر نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس نظام آباد، حافظ ڈاکٹر نعمان احمد صدر گورنمنٹ قاضی مٹو گوڑہ سکندرآباد و جنرل سیکریٹری تلنگانہ گورنمنٹ قاضی ایسوسی ایشن ، سید احمد پریمی ، عبداللہ کوثر حال مقیم امریکہ و دیگر خلیجی ممالک میں مقیم عزیز واقارب و دوست احباب نے بھی مرزا نصیر احمد بیگ کے سانحہ ارتحال پر رنج و ملال کا اظہار کیا اور ان کے حق میں دعا مغفرت کی