میزن ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے 23ویں کنونشن کاانعقاد

حیدرآباد(پریس نوٹ)میزن ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیرِ انتظام اور SEED USA کے تعاون سے چلنے والے میزن ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ میں 23ویں کنونش کا انعقاد میزان کالج کیمپس مہدی پٹنم میں عمل میں آیا۔ اس موقع پر کل 154 طلباء و طالبات نے اپنی گریجویشن مکمل کی، جن میں 95 فیصد تعداد طالبات کی تھی۔ یہ کامیابی ادارے کے ویمن
امپاورمنٹ جو خواتین کی تعلیم و خودمختاری کے فروغ کی ایک بڑی علامت ہے۔ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے سید مظہر الدین حسینی (ایگزیکٹیو ڈائریکٹر) اور مہمانِ اعزازی کی حیثیت سے محمد قطب الدین نے شرکت کی۔مہمانِ خصوصی سید مظہر الدین حسینی نے طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ والدین کے ہمیشہ شکر گزار رہیں،رفاہی جذبات پیدا کریں اور دوسروں کی خدمت اور مدد کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنائیں۔میزن ایجوکیشنل سوسائٹی کے بانی مختار احمد نے خیرمقدمی خطاب میں بتایا کہ میزن ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ نے اپنی تعلیمی خدمات کے ساتھ ساتھ سماجی خدمت کے
شعبے میں بھی نمایاں کام کیا ہے۔ حال ہی میں ادارے کی جانب سے چھ مفت میڈیکل ہیلتھ کیمپس پسماندہ علاقوں میں منعقد کیے گئے، جہاں مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا اورمفت ادویات فراہم کی گئیں،اور 2000 سے زائد افراد نے براہِ راست فائدہ اٹھایا۔انہوں نے طلبہ کو بتایا کہ وہ ہمیشہA،Attitude(مثبت رویہ)،B،Behaviour(اخلاق و اطوار)،C، Character (کردار سازی)،اورD، Discipline (نظم و ضبط)کے اصول پرپیشہ وارانہ زندگی میں آگے بڑھیں۔ مختار احمد نےSEED USA کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون سے اس سال 105 طلبہ کو مالی امداد اور اسپانسرشپ فراہم کی گئی، جس سے کئی غریب اور مستحق طلبہ اپنی تعلیم جاری رکھنے کے قابل ہوئے۔عارفہ بیگم نے شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایاکہ میزن ایجوکیشنل سوسائٹی ایک فلاحی تعلیمی ادارہ ہے جو مستحق طلبہ کو 100 فیصد اسکالرشپ فراہم کرتا ہے۔ ادارہ خاص طور پر خواتین کی تعلیم، سماجی ترقی اور کمیونٹی ویلفیئر پر توجہ دیتا ہے۔ SEED USA کے
اشتراک سے یہ ادارہ ایسے طلبہ تیار کر رہا ہے جو نہ صرف کامیاب پیشہ ور بنیں بلکہ اپنے معاشرے میں خدمت و ہمدردی کی روشن مثال قائم کریں۔قومی ترانے کے ساتھ تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔