جنرل نیوز
سابق میونسپل چیئرمین غریب خاندان کو مالی امداد فراہم

خانہ پور۔نرمل ضلع کے خانہ پور ٹاؤن کے وارڈ 11 کے راجیو نگر کالونی میں ایک غریب خاندان کے کشور سنگھ کا کچھ دن پہلے انتقال ہو گیا تھا۔
چار بچوں کے ساتھ خاندان کی پرورش کرنے والی ماں کے درد کو نہ برداشت کرتے ہوئے، خانہ پور کے سابق میونسپل چیرمین راجورا ستیم نے آج کنبہ کے افراد کو ضروری اشیاء اور نقد رقم کی شکل میں مالی امداد فراہم کی۔
اس تقریب میں کے این آر کالج کے پرنسپل روی کمار، کالج کا عملہ کمل راج، پوسیٹی، کالونی کے رہائشی آنند اور دیگر موجود تھے۔