جنرل نیوز

ملت اسلامیہ ایک عظیم شخصیت سے محروم ہوگئی

حیدرآباد ۔ جناب محمد عبد الجبار نے جناب غیاث الدین بابو خان کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ملت اسلامیہ بلکہ طلباء کی دل کی دھڑکن بننے والے اور پڑھ لکھ کر اعلیٰ عہدوں پر فائز ملت کے ھونہار نونہالوں کے سرپرست اعلی اس دار فانی سے کوچ کرگئے۔

 

انا للہ وانا الیہ راجعون۔

اللہ تعالی مرحوم کی علمی اور تعلیمی بے لوث خدمات اور جو آج مرحوم کے ٹرسٹ کی اعانت سے پڑھ رھے اور ان ھی بدولت اعلی عہدوں پر فائز ھیں’ ان تمام کی دل سے نکلنے والی دعاؤں کو قبول و مقبول فرمائے اور مرحوم کے ” ثواب جاریہ ” بے لوث کاز ” تا قیامت جاری و ساری رھے اور جنت الفردوس میں بلند درجات عطا فرمائے اور پسماندگان اور قرب

 

وجوار کے عزیز و اقرباء کو صبر جمیل اور ھمت و استقلال عطا فرمائے۔مرحوم کی خدمات ملت اسلامیہ بالخصوص طلباء برادری اور اعلی عہدوں پر عہدیدار ہر دم یاد رکھیں گے۔امین۔ثمہ امین۔

متعلقہ خبریں

Back to top button