ایجوکیشن

فاصلاتی تعلیم مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی بودھن اسٹڈی سنٹر میں مختلف کورسز میں داخلوں کا آغاز

بودھن 25/آگسٹ (راست )افروز خان فیکلٹی مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی گورنمنٹ ڈگری کالج بودھن اسٹڈی سنٹر کی اطلاع کے بموجب، فاصلاتی تعلیم مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے بودھن اسٹڈی سنٹر میں تعلیمی سال 2025-2026 کے لیے داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ فاصلاتی تعلیم مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اسٹڈی سنٹرگورنمنٹ ڈگری

 

 

کالج بودھن میں فاصلاتی طریقہ تعلیم کے تحت مختلف کورسیس جن میں ایم اے۔ اردو ، ایم اے (انگریزی) ، ایم اے (اسلامک اسٹڈیز ) ، ایم اے ( تاریخ ) ۔ ایم اے (عربی) ایم اے (ہندی) کیساتھ ساتھ ڈگری کے مختلف کورسیس بی اے، بی کام ، بی ایس سی (لائف سائنس ( بی ایس سی (ایم پی سی ) اور ڈپلومہ ان انگلش ، ڈپلومہ ان جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن سرٹیفکیٹ کورس اہلبیت اردو بذریعہ انگریزی اور سرٹیفکیٹ کورس فنکشنل انگلش شامل ہیں ۔ان تمام کورسیس کےامتحانات اسٹیڈی سنٹر میں منعقد ہوں گے۔ اس کے علاوہ فاصلاتی تعلیم مولانا آزاد نیشنل یونیورسٹی کی جانب سے صرف بودھن اسٹیڈی سنٹر میں بی ایس سی (لائف سائنس

 

 

) اور بی ایس سی (ایم پی سی ) کورسیس کے پر اکٹیکل امتحانات منعقد ہوں گے۔ دیگر کسی اور اسٹیڈی سنٹر میں پراکٹیکل امتحانات منعقد نہیں ہوں گے طلباءوطالبات اس بات کو نوٹ کرلیں۔ داخلوں کا سلسلہ جاری ہے آن لائن درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 13 / اکٹوبر 2025 ہے۔ وہی فیس ادائیگی کی آخری تاریخ 15 / اکٹوبر 2025 ہے۔ لہذا ایسے طلباء وطالبات جو انٹر میڈیٹ اور ڈگری کے بعد بھی گھر بیٹھے اپنی آگے کی تعلیم کو جاری رکھنا چاہتے ہیں وہ اس سنہری موقع سے ضرور فائدہ اٹھائیں ۔ ایسے طلباء و طالبات جو مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی بودھن اسٹیڈی سنٹر

 

 

میں داخلہ لینا چاہتے ہیں یا کورسیس کے متعلق مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہوں تو وہ دیئے گئے نمبرات 9848861441-9440019307 پر رابطہ قائم کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button