جناب غیاث الدین بابو خان کا انتقال ‘ ملت اسلامیہ بے لوث و دردمند شخصیت سے محروم ناظم شہر جماعت اسلامی ہند عظیم تر حیدرآباد ڈاکٹر محمد مبشر احمد کا اظہار تعزیت

*جناب غیاث الدین بابو خان کا انتقال ‘ ملت اسلامیہ بے لوث و دردمند شخصیت سے محروم*
*ناظم شہر جماعت اسلامی ہند عظیم تر حیدرآباد ڈاکٹر محمد مبشر احمد کا اظہار تعزیت*
▪️▫️▪️▫️
حیدرآباد کی معروف ملی’ سماجی و دردمند شخصیت جناب غیاث الدین بابو خان کے سانحہ ارتحال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ناظم شہر جماعت اسلامی ہند عظیم تر حیدرآبار ڈاکٹر محمد مبشر احمد نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ جناب غیاث الدین بابو خان نے اپنی زندگی کو قوم و ملت کی خدمت کے لیے وقف کیا تھا۔ وہ ہمیشہ مختلف فلاحی و تعلیمی اداروں کے قیام اور ان کی سرپرستی میں بھی سرگرم رہے۔ غرباء و یتامیٰ کی امداد، تعلیمی وظائف کی فراہمی اور سماجی بھلائی کے متعدد پروجیکٹس ان کی خدمات کا حصہ ہیں، جو آج بھی عوام کے لیے فیض رساں ہیں۔ڈاکٹر محمد مبشر احمد نے مزید کہا کہ جناب بابو خان ایک بے لوث اور درد مند شخصیت تھے، جنہوں نے ملت کی تعمیر و ترقی کے لیے ناقابل فراموش خدمات انجام دیں۔ ان کی وفات ملت اسلامیہ کے لیے ایک بڑا خسارہ ہے۔ڈاکٹر مبشر احمد نے مرحوم کے اہل خانہ اور پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔
آمین



