جنرل نیوز

جگتیال میں جماعت اسلامی کی کیڈر میٹ کا انعقاد ۔ ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے ایک ماہ طویل سیرت مہم منانے کا فیصلہ۔

جگتیال میں جماعت اسلامی کی کیڈر میٹ کا انعقاد ۔ ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے ایک ماہ طویل سیرت مہم منانے کا فیصلہ۔

الحمدللہ جماعت اسلامی ہند جگتیال نے یہ فیصلہ کیا کہ جماعت کی جانب سے یکم ربیع الاول 1447ھ مطابق 25/ اگست 2025 تا تیس ربیع الاول 1447ھ مطابق 25/ستمبر 2025 مکمل ایک ماہ "محسن انسانیت ورحمت اللعالمین ” مہم مناءی جاءیگی جسکے لیے جماعت اسلامی کے مختلف شعبہ جات اپنے اپنے پروگرامس منعقد کرینگے اور یہ بھی طے کیا گیاکہ 26/اگست 2025 کو یوم تاسیس جماعت اسلامی کے موقع پر کار رسالت کی انجام دہی کے لیے قائم اس جماعت کی آبادی میں بڑے پیمانے پر تعارف کے لیےمحلوں میں انفرادی ملاقاتیں کی جاءینگی جماعت اسلامی کی شعبہ خواتین ، جی آئی او گرلس اسلامک آرگنائزیشن ۔ سی آئی او چلڈرنس اسلامک آرگنائزیشن اپنے اپنے پروگرامس منعقد کرینگے۔

 

اس ضمن میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت سے تمام پہلوؤں معاشرت، معیشت اور سیاسی زندگی کے احوال و واقعات کو اجاگر کیا جائے گا اور عملی زندگی میں اختیار کرنے کی تعلیم و تلقین کی جاے گی۔ جماعت کی ذیلی تنظیمیں ادارہ ادب اسلامی ہند کی جانب سے ایک عظیم الشان نعتیہ مشاعرہ اور اس قبل طلبا میں نعتیہ مقابلے رکھے جائیں گے

 

شعبہ خدمت خلق جماعت اسلامی ہند جگتیال اور یم پی جے کی جانب سے خدمت انسانیت کے کچھ اہم کا جس میں کم عمر بیواؤں اور یتیم لڑکیوں کے لیے چلائے جانے والے فری ٹیلرنگ ٹریننگ کلاسس کا افتتاح اور انشاءاللہ ایک بلڈ ڈونیشن کیمپ بھی رکھا جائے گا۔ علماء و آءیمہ مساجد کی ایک میٹنگ رکھی جائے گی۔ تمام مساجد میں سیرت کے موضوع پر اجتماعات ۔ سیرت کے موضوعات پر خطبات جمعہ کا اہتمام کیا جائے گا۔ برادران وطن کے ساتھ دعوت طعام اور اس موقع پر انکے سامنے تمام انسانوں کے لئے محسن انسانیت کا کردار کے عنوانات پر خطاب رکھے جائیں گے ۔

 

اور اہم بات یہ کہ جگتیال میں ایک روزہ سیرت کانفرنس رکھنے کی کوشش کی جائے گی جسمیں تمام مکتب فکر کے علماء و دانش وران کے خطابات رکھے جائیں گے۔ تمام ایک ماہ طویل پروگرامس تاریخ وار یعنی Date wise Schedule اس مہم کے کنوینر بھائی محمد عمادالدین عمیر انشاءاللہ بہت جلد پریس کے حوالے کرینگے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button